قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی 

ائیر لائن

?️

کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی  تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے آپریشن کا اعلان کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے پی آئی اے عید الاضحیٰ سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے ، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں ، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا ، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے، اس کے علاوہ تاشقند کیلئے بھی 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

دوسری طرف پاکستان میں عیدالاضحیٰ سے پہلے پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ، بڑی عید سے قبل عوامی رش کو دیکھتے ہوئے ناصرف قومی ایئر لائن بلکہ نجی فضائی کمپنیوں کی ٹکٹس بھی نایاب ہونے لگی ہیں جس کے پیش نظر کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت لاہور سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ 13000 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ دوطرفہ کرایا 25ہزار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں، فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگرد ہلاک

?️ 19 اپریل 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دکی میں محکمہ انسداد دہشت گردی

اسرائیل میں "غزہ جنگ کے خلاف آرٹسٹ” کی پٹیشن کا بڑھتا ہوا استقبال

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں سینکڑوں دیگر فنکاروں نے "غزہ جنگ کے

خانہ جنگی کے بارے میں اسرائیل کی تشویش

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکام اور حلقوں نے

امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر جنگی پوسٹ 

?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار

پی ڈی ایم کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت نے کی جیت حاصل

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں ایک مرتبہ پھر حکومت نے پی ڈی

مأرب کی آزادی پر امریکی تشویش کی وجوہات

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب

کیا 2024 کے انتخابات کے لیے بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نااہل ہیں؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں جو بائیڈن کو

ہم ہرمز کے حوالے سے کسی امریکی فوجی منصوبے میں حصہ نہیں لیں گے: میکرون سے ٹرمپ

?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل مکرون نے ایک بار پھر امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے