قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان ہی کے وزیر سوتے رہے

emran

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو کہ دراصل آج قومی اسمبلی کے اجلاس کی ہے- ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت اور پاکستان کے امریکا سے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم گفتگو کر رہے ہیں، تو ان کے پیچھے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان میٹھی نیند کے مزے لے رہے ہیں- وفاقی وزیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے-عوام کی جانب سے اس ویڈیو پر کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں-

واضح رہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ قومی اسمبلی میں کوئی رکن اہم تقریر کے دوران سو گیا ہو بلکہ ایسا ہی ایک واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران نون لیگ کے رہنما رانا تنویر کو نیند آگئی تھی، قومی اسمبلی اجلاس میں لیگی رہنما رانا تنویر شہباز شریف کی تقریر کے دوران سو گئے۔

سپیکر کی نشاندہی پر شہباز شریف مسکرا کر بولے ’رانا تنویر کو میری تقریر موسیقی لگ رہی ہے اس لیے نیند آرہی ہے۔‘ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک میں بھی ہوتا ہے۔ اپریل 2008 میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنی نیند پر قابو نہ رکھ سکے۔ سابق صدر فیدل کاسترو اپریل 2011 میں کیوبن کمیونسٹ پارٹی کانگرس کے اجلاس میں سو گئے تھے- جنوری 2017 میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے سوال جواب کے دوران سب سے بے خبر ہو کر سو گئے تھے ۔ جرمنی کی چانسلر آنگیلا مرکل جون 2014 میں پارلیمنٹ میں جاری بحٹ بحث کے دوران اپنے ہاتھ سے ٹیک لگائے سو گئیں تھیں-

مشہور خبریں۔

امریکی یہود مخالف اصطلاح استعمال کرنے پر ٹرمپ سے ناراض ہیں

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے اپنی انتظامیہ کے ایجنڈے

میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:بھارتی اداکارہ و ماڈل کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ

لاہور:کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رکھنے کا فیصلہ

?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ہم

آپ مقبوضہ فلسطین امریکی خفیہ اڈے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سربراہان مملکت کی آمد کا سلسلہ جاری

?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی آج

حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ

صیہونی وزیر کی مسجد الاقصی کے جارحیت پر تین عرب ممالک کا ردعمل

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی بن گویر کی مسجد

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

?️ 2 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے