قومی اسمبلی میں شور شرابے کے بعد الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا

الیکشن کمیشن

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حزب اختلاف کے شدید شور و شرابے میں قومی اسمبلی میں بلڈوز کیے جانے والے متنازع الیکشن ایکٹ (ترمیمی) بل پر اپنے تحفظات سے حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا کمیشن نے پارلیمانی امور اور قانون و انصاف کی وزارتوں کو ارسال کیے گئے الگ الگ مراسلوں میں مجموعی 72 مجوزہ ترامیم میں سے 45 کے خلاف اعتراض اٹھایا۔

حکومت کو ارسال کردہ ایک دستاویز میں اعتراض کی وجوہات میں آئین سے بغاوت کرنے والی 15 ترامیم اور ایکٹ سے متصادم 5 ترامیم کی نشاندہی کی گئی۔

انتظامی بنیادوں پر کمیشن نے مجموعی 17 ترمیم کی مخالفت کی ہے جبکہ ای سی پی نے 27 ترمیم کی حمایت کی ہے۔

ان دستاویزات کو مراسلے سے منسلک کیا گیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دفعہ 17 اور دفعہ 221 میں ترمیم کرکے ‘آبادی کے بجائے ووٹروں کی بنیاد پر حلقہ بندی’ دراصل آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اس میں بتایا گیا کہ یہ ترمیم آرٹیکل 51 (5) سے متصادم ہے جس میں آبادی کی بنیاد پر نشستیں مختص کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔دستاویز میں واضح کہا گیا کہ ‘اس کے لیے آبادی کی بنیاد پر واضح طور پر حد بندی کی ضرورت ہے’۔

انتخابی فہرستوں کی تیاری اور اس پر نظر ثانی سے متعلق باب چہارم کے (سیکشن 24، 26، 28، 29، 30، 31، 32، 33، 34، 36، اور 44) پر بھی اعتراض کیا گیا ہے جو آئین کے آرٹیکل 219 اے اور 222 سی سے متصادم ہیں۔

آرٹیکل 219 اے کے تحت انتخابی فہرستوں کی وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی ضرورت ہے۔آرٹیکل 222 اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کسی بھی قانون سے کمشنر یا الیکشن کمیشن کے اختیارات چھیننے یا اس کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا حصوں کے اخراج سے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کمیشن کی طاقت ختم ہوجائے گی اور یہ اختیار نادرا کو دے دیا جائے گا جو آرٹیکل 222 کے منافی ہوگا۔

اسی طرح سیکشن 25 میں ایک مجوزہ ترمیم جس کا مقصد نادرا کو ایک نئے این آئی سی ہولڈر کو بطور ووٹر رجسٹر کرنے کا اختیار دیتا ہے، اس کی مخالفت کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 219 کے تحت رائے دہندہ کی رجسٹریشن ای سی پی کی ایک خصوصی طاقت ہے۔

مشہور خبریں۔

کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع

🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات

سی آئی اے کے جاسوس کی شناخت اور گرفتاری پر چین کا ردعمل

🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں:آج چین کی قومی سلامتی کی وزارت نے ایک چینی شہری

مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ

🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا

ریاض صدر کے دورہ سعودی عرب کا منتظر

🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:لبنان کے ایک تجربہ کار امریکی صحافی رغدے درغام نے حالیہ

میاں شہبازشریف کا اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان

🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

🗓️ 18 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)

برطانوی وزارت دفاع کے ہاتھوں 250 افغانی مترجمین کی اطلاعات منظر عام پر

🗓️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: برطانوی حکومت کہ جو پہلے افغانستان سے باہر نکلنے کو

برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے