?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں عجلت میں قانون سازی کا عمل جاری رکھتے ہوئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے ایک نئی اتھارٹی کے قیام کا ایک بل منظور کر لیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔
ایوان نے قواعد معطل کرکے اور متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجے بغیر بل کا جائزہ لیا۔
حنا ربانی کھر نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ اتھارٹی پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تعزیری اقدامات سے بچائے گی، جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نظر رکھنے والا عالمی ادارہ ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کردیا تھا، اس فہرست میں شامل ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے قانونی، مالیاتی، ریگولیٹری، عدالتی اور غیر سرکاری شعبوں میں خامیوں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔
بل کے مطابق اتھارٹی کی سربراہی چیئرمین کریں گے، جس میں وفاقی سیکریٹریز برائے فنانس، خارجہ امور اور داخلہ؛ گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو؛ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور اینٹی نارکوٹکس فورس اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے دائریکٹر جنرل، قومی انسدا دہشت گردی اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر اور چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔
نئی قانون سازی کے مطابق مجوزہ اتھارٹی کے چیئرمین یا نصف ارکان کی درخواست پر اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔
حنا ربانی کھر نے نئی اتھارٹی کے حوالے سے وضاحت کی کہ یہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی انسداد کی کوششوں کو ادارہ جاتی بنانے گی اور یہ ایف اے ٹی ایف کی دو ضروری شرائط ہیں۔
پہلے سے قائم نیکٹا اور حکومت کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مجوزہ اتھارٹی کے تحت لایا جائے گا۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی تنظیم نو کا بل بھی منظور کر لیا۔
بل کے مطابق لاجسٹک، انفرااسٹرکچر اور دیگر کام جو پہلے این ایل سی کرتا تھا، اس کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن بنائی جائے گی، این ایل سی کی تمام جائیدادیں، فنڈز اور ملازمین بھی نئی کارپوریشن میں منتقل ہو جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکا چین کی اے آئی ترقی سے خوفزدہ، 50 چینی ٹیک کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: امریکا نے بیجنگ کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید
مارچ
حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا حکومت
جولائی
کیا اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے؟صہیونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی تجزیہ کار کار آوی اشکنازی کا کہنا ہے
جنوری
ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جون
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارت، توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی
مئی
داعش کو بنانے میں کون کون ممالک براست شامل تھے؟ ترکی کے میگزین کا انکشاف
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: ترک میگزین یتکنز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری
واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی
مارچ
فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کو تاریخ پرکھے گی اور اپنا فیصلہ دے گی، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تبصرہ
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا
مئی