?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت میں پارٹی کے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے ای سی پی کے خلاف اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر فعال نہیں ہے کیونکہ یہ اپنے 2 ارکان کے بغیر کام کر رہا ہے جو 2019 میں ریٹائر ہوئے تھے۔
انہوں نے آئین کے آرٹیکل 218 کا بھی حوالہ دیا، جس میں ایک مستقل الیکشن کمیشن کی تشکیل کی شرط رکھی گئی ہے جس میں ہر صوبے سے ایک چیئرمین اور 4 اراکین ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قانون کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کو فنڈ دے سکتے ہیں۔وکیل انور منصور نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن مکمل فعال نہیں ہے، یہ میرا اعتراض ہے اس کو پوائنٹ آؤٹ کر لیا جائے۔
انور منصور نے آئین کے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن اس پر آرڈر جاری نہیں کر سکتا، کمیشن مکمل موجود ہونا چاہیے، اس کے الگ بنچز یا بنچ بن سکتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ جو عدالتی حکم 30 روز کا آیا اس پر کیا کہیں گے؟ اس پر انور منصور نے کہا کہ میں دلائل کا آغاز کروں گا۔
پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کا مؤقف تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستانی اور بھارتی قوانین کا تقابلی جائزہ لیا، بھارت میں کوئی شہری دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔انور منصور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے فراہم کردہ دستاویزات کو درست قرار نہیں دیا، اکبر ایس بابر دستاویزات لہرا کر سیاق و سباق سے ہٹ کر گفتگو کرتے ہیں۔
انور منصور نے کہا کہ ان کے معاون وکیل اکاؤنٹس کے معاملے پر کمیشن کی معاونت کریں گے، انہوں نے کہا کہ 3 دن درکار ہیں دلائل مکمل کر لوں گا، گزشتہ سماعت پر ہی آگاہ کیا تھا کہ 20 اپریل سے دستیاب نہیں ہوں۔
چیف الیکشن کمیشنر کی جانب سے کہا گیا کہ اگلے ہفتے مسلسل 3 دن سماعت کریں گے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو 30 روز میں نمٹانے سے متعلق اسلام آبادہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب اس نے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف پی ٹی آئی کی دو درخواستوں کو مسترد کردیا تھا، الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کو خارج اور اس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو مقدمے سے الگ اور پی ٹی آئی کی دستاویزات کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک ماہ میں کیس کو ختم کرنے کی ہدایت کرنے کے علاوہ تفصیلی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 17(3) کے مطابق تفویض کردہ ڈیوٹی کے مینڈیٹ تک پہنچنے کے لیے انکوائری، تفتیش، جانچ پڑتال کے کسی بھی عمل کو اپنانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی، اگر اس کو پی پی او 2002 کی فعال دفعات کے ساتھ پڑھیں تو اگر پارٹی کی کوئی فنڈنگ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کی گئی ہو تو اس سے اس کے چیئرمین سمیت ایسی سیاسی جماعت کی ساکھ متاثر ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی مرتب کردہ ایک رپورٹ 4 جنوری کو سامنے آئی تھی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے، کم فنڈز ظاہر کیے اور اپنے درجنوں بینک اکاؤنٹس مخفی رکھے۔
خیال رہے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کا کیس 14 نومبر 2014 سے زیر التوا ہے، کیس پی ٹی آئی کے منحرف اکبر بابر نے دائر کیا تھا، انہوں نے پارٹی پر پاکستان اور بیرون ملک سے فنڈنگ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے
اگست
اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں
?️ 1 اگست 2021بیروت (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں
اگست
ہم موجودہ حکومت گراتے ہیں تو کیا بے یقینی پیدا نہیں ہوگی۔ قمر زمان کائرہ
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا
جون
اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد منظور
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی
مارچ
سنڈے ٹائمز: روسی جنگ کے وقت کی معیشت سے مطمئن ہیں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اس
جون
بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں
جنوری
پنڈورا دستاویزات میں سعودی عرب سر فہرست
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:پنڈورا کی منظر عام پر آنےوالی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر
عالمی تنہائی سے لے کر داخلی اختلافات تک؛غزہ جنگ کے نتائج پر صیہونی سرکاری رپورٹ
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ داخلی سکیورٹی اسٹڈیز سینٹر کی رپورٹ
نومبر