قانون سےبچنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں: وزیر اعظم

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

نوشہرہ(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں  طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا، پی ڈی ایم جیسے الائنس بناتا ہے، مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہمیں عام لوگوں کے قانون کی طرح نہ رکھو، ہم خاص لوگ ہیں۔معاشرے کی پہچان کمزور طبقے سے ہوتی ہے جبکہ طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جیسے اتحاد بناتا ہے۔

نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کے آغاز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو معاشرہ اپنے کمزور اور غریب طقبے کا دھیان نہیں رکھ سکتا، دنیا کی تاریخ میں وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ ریاست مدینہ کی بنیاد رکھ کر انسانی تاریخ میں انقلاب لے کر آئے جہاں قانون کی بالا دستی کی بنیاد رکھی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے مدینے کی ریاست کو ماڈل بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا۔

عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب سمجھانا چاہتا ہوں جس کے بارے میں لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی کا مطلب ہے کہ طاقتور کو قانون کی گرفت میں لے کر آنا جبکہ کمزور طبقے کو طاقتور سے تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور طبقہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے کہ اگر وہ ڈاکے بھی مارے تو کوئی گرفت نہ کرے۔

وزیرِ اعظم کامزید کہناہے کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں، ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں، گھر کے قرضے پر صرف 3 فیصد سود دینا پڑے گا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے میں دیر اس لیے ہوئی کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے، قانون 11 سال سے عدالت میں پھنسا ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کے لیے نینسی پیلوسی کی بری خبرکیا ہے؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی میڈیا نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت،

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن

غزہ کے لیے بائیڈن جزیرہ کیا ہے؟

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو غزہ کے ساحل

دنیا میں حق و باطل کا معرکہ برپا ہے، اہل غزہ نے واضح لکیر کھینچ دی۔ سراج الحق

?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس

سعودی عرب اپنے مخالفین کو کیسے خاموش کراتا ہے؟

?️ 9 دسمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت

ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے