?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے سفارشات کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے ملازمین کی برطرفیوں پر وزیر صنعت و پیداوار اور سیکریٹری سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے، کم سے کم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونے پر معاملہ قومی اسمبلی کو بھجوادیا۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس حفیظ الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے پر وزیر صنعت و پیداوار اور سیکریٹری صنعت سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
قائمہ کمیٹی نے کہا کہ سفارشات کے باوجود غیر قانونی قدم اٹھایا گیا، قائمہ کمیٹی نے کابینہ کیجانب سے بنائی گئی اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
کمیٹی نے کہا کہ وزیر صنعت و پیداوار نے ایسے اقدام نہ کرنے کی پارلیمنٹ کو یقین دہانی کروائی تھی، قائمہ کمیٹی نے وزارت صنعت وپیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے مزید ملازمین کو نہ نکالنے کی سفارش کرتے ہوئے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔
ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹورز کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے سے سوال پر پالیسی بیان میں بتایا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں کریں گے، نجکاری ہوگی جس کے لیے اصلاحاتی عمل اپنایا جا رہاہے۔
کمیٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کم سے کم اجرت کی ادائیگی نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا جس پر قائمہ کمیٹی کا حکومت کی طے کردہ کم سے کم اجرت پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ ملک میں ٹھیکداری نظام قائم ہے جس کا جو دل کرتا ہے کر رہا ہے، ایکسپورٹس پروسیسنگ زون سمیت کسی ادارے میں طے کردہ اجرت میسر نہیں، پارلیمنٹ ہر ادارے میں کم سے کم اجرت قانون پر عملدرآمد کرائے، قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے کم سے کم اجرت کا معاملہ قومی اسمبلی کو ریفرکر دیا۔


مشہور خبریں۔
ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس
مئی
امریکہ کی قدیم یونیورسٹی بھی غزہ کی حامی تحریک میں شامل
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی ایک پرانی یونیورسٹی بھی غزہ کی حمایت میں
اپریل
چیف جسٹس کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ارکان کے نام طلب
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے سلسلے میں
اکتوبر
ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے میکرون کے فیصلے پر قطر کا ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: قطر نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے فلسطین کو
جولائی
ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں متعدد پاکستانی اداکار شامل ہونے میں کامیاب
?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ایشیا کی 50 با اثر شوبز شخصیات میں متعدد
دسمبر
صہیونی ریاست کی بگڑتی حالت؛ صہیونی اپوزیشن لیڈر کی زبانی
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے
ستمبر
چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
دسمبر
برطانوی مصنف کا اسرائیل کی تزویراتی ناکامیوں کا بیان
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں ایک مضمون میں برطانوی مصنف اور تجزیہ
جون