فیلڈ مارشل سے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے دفاعی صنعت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔’

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیو آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان آرمی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق،’ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کو پاک فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔’

یاد رہے کہ مئی میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک اہم ملیشیا رہنما کی ہلاکت کے بعد کئی سالوں کی بدترین جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، تاہم دو روز بعد حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد حالات پرسکون ہو گئے تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں مئی 2009 میں لیبیا کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے اُس وقت کے لیبیائی رہنما معمر قذافی سے طرابلس میں ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

وزارت داخلہ کا نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر زور

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22.61 فیصد کمی

?️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات رواں مالی سال کے

داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: الکرخ فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش کے

امریکہ، روس اور چین ایک ناگزیر تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں:امریکی میگزین

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تجزیہ کار اور پروفیسر میتھیو گرونک نے

فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی

سیف القدس جنگ نے سینچری ڈیل کی بساط لپیٹ دی

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:صنعا میں حماس کے نمائندے نے یمنی انصاراللہ تحریک کے رہنما

ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں: سینئر طالبان عہدیدار

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:   طالبان کے پہلے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے ایک

امریکی کمانڈوز اسرائیل میں موجود، وجہ ؟ 

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع نے کہا ہے کہ امریکی کمانڈوز 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے