فیصل سلطان نےڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا

صوبوں کو ویکسین منگوانے کیلئے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہئے: فیصل سلطان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کو وقت کی ضرورت  قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ اور ڈیجیٹل سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لاہور میں ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔سیمینار سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ میں نا صرف مسافر بلکہ ویکسین اور پولیو سمیت دیگر ٹیسٹوں کی تمام معلومات موجود ہوں گی۔

انہوں نے ڈیجیٹل سسٹم میں رکاوٹ پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم میں بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس قومی شناختی کارڈ ہی نہیں، ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ مستقبل میں ضروری ہو گا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ تیزی سے ویکسین کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ سے قبل اینٹی باڈیز کے ٹیسٹوں کا اسٹینڈرڈ سیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی اقدام کامیاب نہیں ہو سکتا۔

مشہور خبریں۔

لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس

?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس

اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کاہے: سربراہ مجلس وحدت المسلمین

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ

100پونڈ وزن اٹھا کر2گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والا ڈرون

?️ 29 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) امریکی کمپنی فائر فلائی نے ڈرون کا  ایک ایسا نیا

دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

?️ 5 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی

اسرائیل کے شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں

صہیونی فوج تباہی کے مرحلے میں

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان اپنی تقریر کے دوران

کیا ٹرمپ ہندوستان کو چین کی طرف دھکیل رہے ہیں؟

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے