?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے سندھ کے حکمرانوں کو منشیات فروشوں کا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17سالوں میں سندھ کا برا حال کردیا ہے، سندھ حکومت نے ایک پیسہ پسماندہ علاقوں کے لیے خرچ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے کئی بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں،سندھ کابینہ چاہتی ہےکہ وفاق پیسے انہیں دے اور حساب بھی نہ مانگے،سندھ میں وزراء کاطرز زندگی شاہانہ ہےاور عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
وفاقی وزیر نے سندھ میں اسکولوں اور اسپتالوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اندر اسکولوں اور اسپتالوں میں جانور بندھے ہوئے ہیں، سندھ حکومت خود ڈاکوراج کی سرپرستی کرتی ہے،جو پانی عوام پیتے ہیں سندھ کے وزرا اُس پانی کا ایک گھونٹ بھی پی کر دیکھائیں، تھر اور دادو کی عوام جانوروں سے بھی زیادہ بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ وفاقی حکومت نے ارساکو کہا ہےکہ سندھ کو حصے کا پانی ملنا چاہیے، وفاقی حکومت نے سندھ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جولائی تا جنوری غیر ملکی قرضوں میں 38 فیصد کمی
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر
فروری
فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں
دسمبر
بشام میں چینی شہریوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
مارچ
بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے، افغانستان اور امریکہ کی ذلت آمیز شکست
?️ 1 ستمبر 2021(سچ خبریں) 20 سال افغانستان پر قابض رہنے والا امریکا افغانستان سے
ستمبر
22 اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
اپریل
اردغان کو ہٹانا آسان کیوں نہیں؟
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما
جنوری
اسرائیل بہت کمزور ہوچکے ہیں اور بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے: صہیونی سکیورٹی عہدہ دار
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ ، جنہوں
اگست
نیتن یاہو کو سزا ملنی چاہیئے: اسپین
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہریوں کے خلاف بمباری کی شدت اور
اکتوبر