?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالنے کے لیے پاک فوج کا دستہ نور خان ائیر بیس سے دوحہ روانہ ہوگیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹس کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لیے روانہ ہونے والے پاک فوج کے دستے میں افسران، جونئیر کمیشنڈ افسران اور جوان شامل ہیں۔
پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر کی حکومت کے لیے سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ضمن میں 8 رکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ قطری حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔اِس حوالے سے قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال 25 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔
وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کرایا گیا تھا اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئیں وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال ‘الریحلہ’ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے۔
قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اگلے ماہ (نومبر) میں شروع ہوگا جہاں 21 نومبر کو پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ میں شامل تمام 4 ٹیمیں آپس میں ایک،ایک میچ کھیلیں گی، 9 دسمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوگا جبکہ 13 اور 14 دسمبر کو دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
ٹرمپ بشارالاسد کوقتل کرنا چاہتے تھے: سابق امریکی عہدیدار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سابق نائب قومی سلامتی کے مشیر نے
فروری
گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جے یو آئی ف کو دینے کا فیصلہ
?️ 31 اکتوبر 2022پشاور:(سچ خبریں) حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جمعیت علمائے
اکتوبر
کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی
?️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں
دسمبر
ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ
?️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے
مارچ
اسپیکر سے تلخ کلامی پرحکومتی اراکین کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اراکین اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی
اپریل
نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز
اکتوبر
روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن
جون