?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف نے فوج کے افسران کے استعفوں سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور جمہوریت کے مکمل حامی ہیں لہٰذا مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوششوں کے باوجود فوج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے زیر متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس کو تقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا، نہ تو کسی نے استعفیٰ دیا اور نہ ہی کسی نے حکم کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جونیئر افسران کی جانب سے استعفوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں کیا اس میں صداقت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف افواہیں ہیں، کسی نے استعفیٰ نہیں دیا اور ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے۔
مارشل لا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں بڑی وضاحت سے کہنا چاہتا ہوں کہ جنرل عاصم منیر اور ان کے نیچے سینئر عسکری قیادت دل و جان سے جمہوریت کی حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی‘۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’ملک میں مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے‘۔
ان سے پوچھا گیا کہ جو ڈیڈلاک ہے اس پر آپ جموریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’جی بالکل میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ آرمی کی سینئر قیادت، چیف آف آرمی اسٹاف جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور مارشل لا کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا ہے‘۔


مشہور خبریں۔
آپریشن بُنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب
?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد (سچ خبریں) پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت
مئی
شپنگ سکیورٹی مغرب کے دوہرے معیار کا کھلونا
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:بحیرہ احمر میں ایرانی بحری جہازوں پر تین بار حملے کے
اگست
لبنانی حکومتی اہلکار: امریکہ نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی "گارنٹی” نہیں دی ہے
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میٹری نے یہ بیان
اگست
غزہ میں گرمی کی غیر معمولی لہر؛بچے زد میں
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی
اپریل
سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
?️ 2 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘
ستمبر
مغربی ممالک زیادہ دیر تک یوکرین کی حمایت نہیں کر سکتے:امریکی اخبار
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:فکری طور پر ڈیموکریٹس کے قریب امریکی اخبار نے نامعلوم حکام
جولائی
حکومت سے کیسے بات ہوگی؟عمر ایوب کا بیان
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا
جولائی
صیہونی جاسوس یونٹ 8200 کو غیرمعمولی بحران کا سامنا
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق فوجی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر