فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

آرمی چیف

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں ساتویں قومی بلوچستان ورکشاپ کے شرکا سے تبادلہ خیال کیا اس دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے اور سیکیورٹی فورسز مکمل چوکس ہیں اور بلوچستان اور پاکستان کے امن و خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، بیورو کریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوانوں، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ قومی و صوبائی مسائل کو سمجھ کر ان پر فوری اپنا ردعمل دے سکے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بھاری قیمت ادا کر کے حاصل ہونے والے امن کو نفع بخش بنایا جائے اور پائیدار استحکام کے حصول کے لیے عوام پر مرکوز نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے معاشی ترقی کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز چوکس اور بلوچستان اور پاکستان کے امن اور خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں

اس موقع پر آرمی چیف نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سنجیدہ قومی نوعیت کا خطرہ جامع قومی ردعمل کا متقاضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی قیادت نے بلوچستان پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور پاک فوج ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ ہم آہنگ قومی اور صوبائی ردعمل وضع کرنے میں پوری طرح مصروف عمل ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم ایک جرات مند قوم ہیں جو امن اور استحکام کے حصول کی راہ میں پر آنے والی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔

مشہور خبریں۔

پائیدار جمہوریت کیلئے الیکشن ریفارمز کا حاصول ضروری ہے، سراج الحق

?️ 26 فروری 2021لاہور(سچ خبریں )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراح الحق نے کہا ہے کہ

پریانتھا کمارا قتل معاملے پر 235 گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا

?️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) سیالکوٹ میں سری لنکن جنرل مینیجر کو قتل کرنے اور

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ، مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے قرضے جاری

?️ 2 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت

خداکا واسطہ مخلوط حکومت کانام نہ لیں، ایک جماعت کو پورامینڈیٹ ملنا ضروری ہے، نوازشریف

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم

سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:   سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے جھنڈے کی تبدیلی کے مسودے

ایران سعودی عرب معاہدے کے بانی جنرل سلیمانی تھے:عراقی سابق وزیر اعظم

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان

بیلجیئم کی یونیورسٹی کا اسرائیلی مراکز سے رابطہ منقطع

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی نے تین اسرائیلی اداروں سے تعلقات

مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے