?️
پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں، مرضی کی قانون سازی کرکے خیبر پختونخواہ کے عوام کو انہی کے وسائل و معدنیات سے محروم نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پشاور میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکمران مرضی کی قانون سازی کرکے قبائلی علاقوں میں موجود معدنیات پر قبضہ کرنے کے لئے غیور قبائل کوتختہ مشق نہ بنائیں، آئین پاکستان میں واضح طور پر درج ہے کہ جو وسائل جہاں پیداہوتے ہیں اس پر پہلا حق اسی علاقے کے عوام کا ہے۔
امیر جماعت نے نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم کو اختیار دیا کو صوبے میں قیام امن کے لئے دھرنے اور اسلام آباد کی جانب مارچ سمیت کسی بھی قسم کے احتجاج کے لیے دیگرسیاسی جماعتوں،قبائلی عمائدین اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں، اور کہا کہ جماعت اسلامی مجوزہ احتجاجی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار اداکرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنرل پرویزمشرف نے ڈالروں کے عوض جس پالیسی کا آغاز کیا تھا پاکستان آج تک اس کے تباہ کن اثرات سے نہیں نکلا۔
حکمران 22ویں آپریشن سے قبل اس بات کا تجزیہ کریں کہ اس سے قبل ہونے والے 21 ملٹری آپریشنوں کے نتیجے میں ملک اور قوم کا کتنا فائدہ ہوا ہے۔ سول اور ملٹری قیادت کو اس کا تجزیہ کرنا چاہیے کہ گزشتہ 2 عشروں کے دوران ہونے والے آپریشنوں نے ملک اور قوم کو کتنا امن دیا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف قومیتوں کی اکائی ہے جو بحیثیت قوم قطعاً ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں۔
پشتون، پنجابی، سندھی اور بلوچی کو آپس میں لڑانے والے مفاد پرست حکمران ہیں جواپنے مفادات کے لئے سینیٹ الیکشن میں شیروشکرہوجاتے ہیں اور جب ان سے قیام امن کا مطالبہ کیا جائے تو یہی حکمران اور سیاسی جماعتیں بے اختیار ہونے کا رونا رونے لگ جاتے ہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ کوئی اس ملک میں عقل کُل نہیں ہے مسئلے سے نکلنا ہے تو مشاورت اور سب کو ساتھ لے کر ہی نکلا جاسکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہے، اس کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں گے تو پاکستان میں امن قائم ہوگا۔افغانستان کے ساتھ سفارتی سطح پر تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، پرامن افعانستان دونوں ممالک کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی گھروں کو خالی کراکے ملٹری آپریشنوں کی مخالف ہے اس لئے کہ ایسے آپریشنوں میں بے گناہ بچے خواتین، بزرگ اور فورسزکے جوان بھی شہید ہوتے ہیں جو اس ملک کے شہری ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی قومی
دسمبر
صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو خیرآباد
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی
جون
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
جولائی
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا
دسمبر
سعودی اتحاد کے فوجی یمنی خواتین کو اغوا کررہے ہیں : انصاراللہ
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے سعودی اتحاد کے ہاتھوں
فروری
غزہ جنگ کے بارے میں امریکی تجویز پر صیہونیوں کا ردعمل
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ انہوں
مارچ
سیکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید
?️ 31 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سییکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی
دسمبر
ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک
ستمبر