فواد چوہدری کے حق میں برطانوی عدالت کے فیصلہ پر مسلم لیگ ن برہم

فواد چودہری

?️

لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں چیلنج کرتی ہوں وزیراطلاعات کو اگر پی ٹی وی اور آپ واقعی آذاد ہیں تو کیا برطانوی عدالت سے شہباز شریف کے حق میں آنے والے فیصلے کی ہیڈ لائن آج آپ پی ٹی وی پر چلائیں گے- انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ کہاں گئے فواد چوہدری اور فرخ حبیب؟؟ آئیں آج بھی کوئی پریس کانفرنس کریں۔

یاد رکھو جہاں جہاں انصاف آذاد ہوگا تم لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا- انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جب عدالتیں آذاد ہوں تو حق پر مبنی ہی فیصلے آتے ہیں۔ شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ ن کو مبارک ہو آج نیازی اور ان کی چیلوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔برطانوی عدالت سے سرخرو ہونا ہمارے بیانیے کی جیت اور نیازی اور اسکے چیلوں کی تاریخی شکست ہے- انہوں نے مزید لکھا کہ برطانیہ میں شہباز شریف اور انکے خاندان کیخلاف 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
الحمدللّٰہ آج برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کردیا۔نیازی ، نیب اور ایف آئی اے کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے- واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ خیال رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic

ہم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھی ہیں: امریکی سینیٹر

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سیاسی جماعت طاقتور صیہونی لابی کی وجہ سے

مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب

’ہتھیار ڈالنا کوئی آپشن نہیں‘، نگران وزیراعظم کا دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

?️ 23 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

بائیڈن نومبر کے انتخابات سے پریشان!

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جو بائیڈن نے امریکی انتخابات میں اپنے ریپبلکن حریف کی

محکمہ ریلوے کی 10 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے کی ملکیتی تقریباً 10 ہزار ایکڑ

صیہونی فوج کی شام کی سرحدوں کے قریب نقل و حرکت کے بارے میں متضاد دعوے

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج

میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ جو آرمی چیف کہہ دے عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں، اعتزاز احسن

?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے