فواد چوہدری کو ایک اور اہم وزارت مل گئی

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے تازہ پیش رفت سے متعلق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک مرتبہ پھر وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے فواد چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ حکومت نے اپریل 2019 میں فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا تھا۔

بعدازاں 28 اپریل 2019 کو حکومت نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھااس سے قبل فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔

حالیہ برس میں وزیر اطلاعات و نشریات کے قلمدان میں متعدد تبدیلیاں ہوچکی ہیںفواد چوہدری سے متعلق سینیٹر فیصل جاوید خان کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے تاہم خبر فائل ہونے تک نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا اس اعتبار سے موجودہ قلمدان پر تاحال سینیٹر شبلی فراز ہی فائز ہیں۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ نے تصویروں کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

?️ 26 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے

امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے

عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان

?️ 12 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان

ایران کو تقسیم کرنے کا خواب چھوڑ دیں؛امریکی ویب سائٹ کا انتباہ 

?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ ریسپانسیبل اسٹیٹ‌کرافٹ نے مغربی و صہیونی حلقوں

صیہونی حکومت کا ترک صدر کا شکریہ

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں

مصر کا اسرائیل کو واضح انتباہ

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: قاہرہ مصری وزیر خارجہ نے سی این این کے ساتھ

امیرلی ترکمانستان میں حاج قاسم نے کیمرے کے لینز سے کیا دیکھا؟

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر نے مزاحمت کے دو عظیم کمانڈروں،

شام سے واشنگٹن کا انخلاء

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:   حالیہ مہینوں اور خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے