فواد چوہدری کو ایک اور اہم وزارت مل گئی

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے تازہ پیش رفت سے متعلق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک مرتبہ پھر وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے فواد چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ حکومت نے اپریل 2019 میں فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا تھا۔

بعدازاں 28 اپریل 2019 کو حکومت نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھااس سے قبل فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔

حالیہ برس میں وزیر اطلاعات و نشریات کے قلمدان میں متعدد تبدیلیاں ہوچکی ہیںفواد چوہدری سے متعلق سینیٹر فیصل جاوید خان کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے تاہم خبر فائل ہونے تک نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا اس اعتبار سے موجودہ قلمدان پر تاحال سینیٹر شبلی فراز ہی فائز ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ شہداء اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48

کتنے فلسطینی بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے؟یونیسف کی رپورٹ

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسف) نے غزہ میں 3

پاکستان کا صیہونیوں کے غیر انسانی اقدامات روکنے کا مطالبہ

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی

 ایپل نے آئی ایس او15 میں نیا فیچر متعارف کرادیا

?️ 25 ستمبر 2021سلیکان و یلی (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی

ٹیکس چوری روک کر اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکس کم کریں گے۔ وزیراعظم

?️ 25 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ فورم

انتخابات نزدیک آتے ہی اہم اتحادیوں نے پی ڈی ایم سے کنارہ کشی اختیار کرلی

?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا۔ ذرائع

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے