فواد چوہدری کا موسیقاروں، فنکاروں سے متعلق اہم اعلان

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے موسیقاروں، فنکاروں  سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم، ڈراما اور موسیقی کے نیشنل ایوارڈ بحال کر کے سرفہرست موسیقاروں، فن کاروں اور سرفہرست پاکستانی فلم کو 25 کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور وفاقی وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کی جانب سے نیشنل ایوارڈ کے حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے۔اس موقع وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمتی یاد داشت پر کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، وزارت اطلاعات اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے دستخط کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے چند عشروں میں جو بہت نقصان ہوا، ان میں ایک یہ بھی ہے کہ ہم پاکستان کی جو کہانی دنیا کو سنا سکتے تھے، ہم نے ان کو بہت کمزور کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں دنیا میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ فلمیں پاکستان میں بنتی تھیں، اسی طرح سنیما میں دنیا میں تیسرے یا چوتھے نمبر پر پاکستان میں سب سے بڑی اسکرینیں تھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بڑی محنت سے اپنی فلم کا بیڑا غرق کیا اور اس سے زیادہ محنت سے اپنے ڈراموں کا بیڑا غرق کردیا اور اب موسیقی کو بھی کہہ دیا کہ وہ تو ہے ہی ہمارے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ سارے میڈیمز جس نے پاکستان کی کہانی دنیا کو بیان کرنی تھی، ان سب کو ہم نے بہت کمزور کردیا اور آج اس مفاہمتی یاد داشت کے ذریعے ان ساری میڈیمز کو بحال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم فلم، ڈراما اور میوزک کے نیشنل ایوارڈ بحال کر رہے ہیں اور ہم اگلے سال سرفہرست موسیقاروں، سرفہرست پاکستانی فن کاروں اور سرفہرست پاکستانی فلم کو 22 ایوارڈز دیں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد رقم ان ایوارڈز کے ذریعے سرفہرست موسیقاروں، فن کار اور فلم سازوں کو دیں گے اور اس ایونٹ سے فلم میں دلچسپی واپس آجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے نیشنل ایوارڈز ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب

?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

یوکرین کے لیے سب سے بڑا امریکی امدادی پیکج

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا اگلا پیکیج جس کی

 ٹرمپ اور قطر کے تعلقات کی قیمت کتنی ہے؟

?️ 20 اکتوبر 2025  ٹرمپ اور قطر کے تعلقات کی قیمت کتنی ہے؟ اسرائیلی روزنامہ

نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ

انڈونیشیا غزہ میں آٹھ ہزار امن فوجی بھیجنے کی تیاری میں مصروف

?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:انڈونیشی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں استحکام

کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے؟

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ دوحہ غزہ کی

  سوڈان میں ۱۰۰ روزہ جنگ میں کیا ہوا ؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ اتوار کو

سینکڑوں صہیونی افسران کا غزہ میں پھر سے جنگ شروع کرنے پر انتباہ

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:550 سے زائد صیہونی سینئر فوجی افسران نے نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے