🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا کیس 16 ججوں اور تین چیف جسٹس صاحبان نے سنا، ایسے میں ایک جج کی آڈیو آنا یا نہ آنا غیر متعلقہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس 16 ججوں اور تین چیف جسٹس صاحبان نے سنا، ایسے میں ایک جج کی آڈیو آنا یا نہ آنا غیر متعلقہ ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو چاہیے کہ آڈیو کو عدالت میں پیش کریں، آڈیو کا تجزیہ کرنا اس جج کا کام ہے جو مریم نواز کا کیس سن رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم اور صفدر اتنی اچھی فلمیں بنا لیتے ہیں، وہ یہی کام کریں، سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح کی لیکس کی جاتی ہیں، ان کا مقصد ہے لوگ اصل سے ہٹ جائیں اور دوسرے سوالوں کی طرف جائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما پیپرز میں ان کی چار پراپرٹیز آئیں، جب پوچھتے ہیں کہ ذرائع کیا ہیں تو لیک آگئی، جب پوچھتے ہیں رسیدیں دے دیں تو کہتے ہیں جج نے کہا تھا، اس بات پر فوکس ہونا چاہیے کہ مریم نواز کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو، نواز شریف اور مریم نواز ریکارڈ کو عدالت میں پیش کریں۔
مشہور خبریں۔
ہمارے 9 تیل کے جہاز سعودی اتحاد کے قبضے میں ہیں: یمن
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے تیل کے وزیر
ستمبر
ہائیکورٹ ججوں کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع
🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم
مارچ
عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے:عارف علوی
🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عوام
مارچ
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی
عرب دنیا تیار رہے
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے
جولائی
ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو
اکتوبر
اردگان کے یورپی یونین سے 3 مطالبات
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:ترکی کے صدررجب طیب اردگان کے پاس یورپی یونین کی خدمت
جون
وبائی امراض کے تدارک کیلئے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعظم
🗓️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ
جنوری