?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دفاعی بجٹ میں اس طرح اضافہ نہیں کرسکے جس طرح ہمسایہ ممالک نے اپنے بڑھایا جس کی بڑی وجہ قرض میں حاصل کی گئی رقم کے قرضوں کی ادائیگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کے اجلاس کےدوران انہوں نے کہا کہ ہم 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ اس وقت قرضوں کا پیسہ دے رہے ہیں جو ہم نے نہیں لیے، یہ قرضے اپوزیشن نشستوں میں بیھٹے لوگوں نے لیے تھے۔
انہوں نے 2008 سے 2018 کے عرصے کو سیاہ ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں پاکستان پر بین الاقوامی قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا، ہم نے اس قرضے سے اسلام آباد شہر آباد کیا، گوادر خرید کر اس کی مارکیٹ بنالی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے دنیا کی پانچویں سب سے بڑی فوج کھڑی کردی، ہم نے نیوی بیس اور موٹرویز بنالی۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دور حکومت سے لیکر (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کے دور اقتدار تک ملک کا قرضہ 26 ہزار ارب روپے ہوگیا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ سابقہ حکومتوں کے فیصلے کے نتیجے میں موجودہ حکومت کو ہر سال 2 ہزار روپے قرضوں کے سود کی مد میں ادائیگی کرنی پڑتی ہے، یہ قرضہ اپوزیشن جماعتوں نے برسراقتدار ہونے کے وقت ملک پر مسلط کیا۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ
فروری
ایک اور ترک افسر شمالی عراق میں ہلاک
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ لیفٹیننٹ
اپریل
2023 میں کون سی ’میمز‘ وائرل ہوئیں؟
?️ 21 دسمبر 2023 سچ خبریں: سال 2023 کے دوران پاکستان جہاں سیاسی اور معاشی
دسمبر
حزب اللہ کی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت
نومبر
وزیر خزانہ نے افغانستان کو بڑا آفر دیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
ستمبر
ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات
?️ 14 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے
فروری
این اے 67 حافظ آباد سب سے بڑا حلقہ، این اے 244 کراچی میں کم ترین رجسٹرڈ ووٹرز، فافن رپورٹ
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8
فروری
سعودی اتحاد یمن میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے:صنعا
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے کہا کہ
اکتوبر