?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ایرانی سفارت خانے پہنچ گئے اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ا ور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ اُنہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایران پر امریکی صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، صیہونت اور یورپ گٹھ جوڑ نے پہلے فلسطین پر قبضہ کیا، اب بھی وہاں شدید تناؤ اور لمبی جنگ سے گزر رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حماس کی مضبوط حمایت پر ایران کے خلاف جنگ کی دوسری قسط شروع کی گئی، بیہودہ قسم کے الزامات لگا کر اِن حملوں کا جواز پیش کر رہے ہیں، ایران اس وقت صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمِ اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے، مشکل وقت میں ایران کے شانہ بشانہ ہیں، اُمتِ مسلمہ باہم دست و گریباں ہونے کی بجائے صیہونیت کا مقابلہ کرے، امریکہ انسانیت کا دشمن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انسانی قاتل اور مجرم کی سربراہی میں قیام امن کی کوششیں امن کے نام پر دھبہ ہیں، ہمارے حکمرانوں کی ٹرمپ جیسے قاتل سے امن کی امید رکھنا سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاک ایران تعلقات پر مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کے کردار کو سراہتے ہیں، فتح عالم اسلام کی ہو گی، آپ کی آمد ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسی پر ایران کا ردعمل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
مارچ
شام میں ایک افواہ سے جولانی حکومت وحشت اور بوکھلاہٹ کا شکار
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گرد جولانی حکومت، ایک افواہ کے پھیلنے
جنوری
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ
میونخ سے برسلز تک روس کے خلاف مغربی ممالک کی نفسیاتی جنگ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:میونخ سکیورٹی کانفرنس میں بھی روس کے خلاف نفسیاتی جنگ کو
فروری
سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں نے سعودی عرب کی کھیلوں
اپریل
بائیڈن-پیوٹن ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو امریکا کی شکست قرار دے دیا
?️ 18 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے
جون
جنوبی شام میں صیہونی فوج کی جارحانہ کارروائیاں جاری
?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں:شامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی شام کے قنیطرہ
ستمبر
طالبان وعدہ کرے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: پاکستان
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں
اگست