?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ ماہ کے 42 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کم ہو کر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا، ایک سال قبل کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مقابلے میں پاکستان نے مالی سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے حال ہی میں کہا تھا کہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0.5 فیصد تک خسارے یا سرپلس میں ہوگا جبکہ مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.7 ارب ڈالر تھا۔
اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات نے تجارتی خسارے میں اضافہ کیا ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ متاثر ہوا ہے، مالی سال 2025 کی 8 ماہ میں درآمدات تقریباً 4 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 38 ارب 32 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ایک سال قبل 34 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔
اس عرصے کے دوران اشیا کی تجارت پر توازن 16.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ارب ڈالر تھا۔
رواں مالی سال میں برآمدات میں کوئی خاص بہتری دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ یہ ایک سال قبل کے 20 ارب ڈالر 35 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں پہلے 8 ماہ کے دوران قدرے بڑھ کر 21 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
جنوری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر تھا، تاہم دسمبر 2024 میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی سرپلس بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے سرپلس میں کمی آ رہی ہے۔
بینکاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب دکھائی دے رہے ہیں جس سے دیگر ذرائع سے سرمایہ کاری کا راستہ کھل سکتا ہے، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے اب بھی 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ دوست ممالک نے 14 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے، رول اوور کی کل رقم کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں بائیڈن کا رول
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:اتوار کو شائع ہونے والے ایک امریکی میڈیا پول کے نتائج
نومبر
یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو کا جرمانہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی
ستمبر
حکومت نے کاروباری بندشوں کے بارے میں اہم فیصلہ سنا دیا
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی
جون
فلسطینی خواتین کو مقاومتی کارروائیوں کے الزام میں شدید زدوکوب کیا گیا
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی فورسز نے ہیبرون میں ایک چوکی کے قریب سے
دسمبر
پشاور: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس
?️ 5 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ورسک روڈ پر آئی ای ڈی کے
دسمبر
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
حکومت نے مہنگائی کا بھی دوسرا تحفہ دے دیا
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری پر
جولائی
وینزویلا پر ٹرمپ کی حکمت عملی میں ابہام
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیریبین سمندر میں پیش آنے
نومبر