فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️

لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی  گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کے دوران سیکورٹی اہکاروں کی جانب سے اسمبلی میں داخل ہونے انہیں اجازت نہ دی گئی جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے ق لیگ کے نائب صدر کے بیٹے کی تحریک انصاف میں شمولیت کرائی، امیدوار کے طور پر پی پی 38 کا پارٹی ٹکٹ لے کر دیا اور پھر وہ جیت کر اسمبلی آئے۔

رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلی میں داخلے کی اجازت کا استحقاق اسپیکر اسمبلی کا ہے، پرویز الہیٰ کا ظرف بڑا ہے میں نہیں سمجھتی چھوٹی سے بات پر کسی کو اسمبلی میں رسائی نہیں دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ  ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کہیں نہ کہیں اتحاد کی رسی سلگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مضبوط اتحاد میں کہیں نہ کہیں دراڑیں نظر آرہی ہیں، یہ دراڑیں اسپیکر اسمبلی کے ذاتی ایکشن کی وجہ سے سامنے آجاتی ہیں، بیشمار واقعات ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحقاق بل پرائیوٹ ممبر ڈے پر منظور کیا گیا، جرنلسٹس بل سے متعلق پر میں نے کہا کہ یہ حکومت کا نہیں پرائیوٹ ممبر بل ہے ، مجھے پیغام بھیجا گیا کہ آپ سے پوچھ کر قانون سازی کرنے کے پابند نہیں۔

مشہور خبریں۔

ہنٹر بائیڈن: نیتن یاہو جیل سے فرار ہونے کے لیے جنگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے

یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کا اعلان، اے آئی ویڈیوز سے کمائی بند

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری

یمن پر امریکی حملے مزید وسیع ہوں گے:امریکی اخبار

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے یمن پر حملوں

آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے

وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے

ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا

?️ 11 اپریل 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل کورٹ بینچ نے

ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: شہبازشریف

?️ 27 ستمبر 2025نیوجرسی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ

جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہر فرد کی تصویر موجود ہے، ایک ایک کا پیچھا کر رہے ہیں، محسن نقوی

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے