?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو (ن) لیگ کے سر کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والا مودی (ن) لیگ کے سرکا تاج ہے مودی اور شریف خاندان کی ملک دشمنی ڈھکی چھپی نہیں۔
آزاد کشمیر میں مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی اور شریف خاندان کی ملک دشمنی ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نےکہا کہ نوازشریف نے مودی اور جندال سے مل کرکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جب کہ مودی کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والا مودی (ن) لیگ کے سرکا تاج ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکشمیرکے لیے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا اور آج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 30 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی جارحانہ اور موثر انداز میں لڑا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ حکمت عملی سے آزادی کی تحریک میں نئی جان آئی، بھگوڑے ظل سبحانی کو کشمیریوں کا مسیحا کہنا کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا
ستمبر
شام میں امریکی تیل چوری کی تصاویر کا انکشاف
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: روسی ویب سائٹ Avia. فضائی اور خلائی امور کے
اگست
سعودی ولی عہد کا اہم مسائل کا جائزہ لینے کے لیے فرانس کا دورہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:ریاض میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک سفارتی ذریعے نے اعلان
جولائی
مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید
اپریل
صیہونی فوج میں ہائی الرٹ
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار
اپریل
سعودیوں کا اسرائیل کے ساتھ نیا سمجھوتہ
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
دسمبر
زمبابوے کے خلاف برطانیہ کی نئی پابندیوں کا کھیل امریکہ کے پیچھے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ نے حال ہی میں زمبابوے کے چار افراد اور
جون
حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ