?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ڈاکٹر فردوس اعوان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مافیاز سے اکیلے نہیں لڑ سکتی ، فیصلے کا اختیار عدالت کے پاس ہے، کسی کی ضمانت ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ عدالت سے باعزت بری ہوگیا۔ضمانت میرٹ پر ہونی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلے ان مافیاز کے ساتھ نہیں لڑ سکتی، فیصلے کا اختیار عدالت کے پاس ہے، حکومت صرف گواہ پیش کرسکتی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کسی کی ضمانت ہونا عکاس نہیں کہ عدالت سے باعزت بری ہوگیا، ضمانت کے اندر کسی جگہ نہیں لکھا کہ انہوں نے چوری نہیں کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی، ملزم تب ریلیف لیتا ہے جب اداروں میں غیب نہ ہو۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نواز کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب فردوس عاشق نے مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے پیچھے مختلف نیٹ ورک کام کر رہے ہیں یہ نیٹ ورک نہ ہوتے تو ملک آج اجناس میں خود کفیل ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کو سبسڈی کی شکل میں مختلف پیکیجز دے رہے ہیں۔فردوس عاشق نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتی پالیسیوں پر اس کی روح کے مطابق عملدر آمد نہیں ہو رہا۔معاون خصوصی نے کہا کہ مختلف مافیاز چینی کی قلت پیدا کر رہے ہیں، رمضان بازاروں میں کام کرنے والی ٹیموں کو خود بریف کروں گی۔
مشہور خبریں۔
بھارتی فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کرنے کی تربیت دی گئی ہے: رپورٹ
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک دہشت گرد فورس کے طور پر بدنام
جنوری
ہنیہ کی شہادت سے پاکستانی عوام غصے میں
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سربراہ
اگست
امریکا کے بڑے بڑے شہر زمین میں دھنسنے کے قریب
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: حالیہ سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا کے
مئی
بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
جون
گولانی حکومت کی بے عملی کے سائے میں شام کے خلاف صیہونی تباہی
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے گزشتہ دسمبر میں شام میں بشار الاسد
اپریل
بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کا ڈائریکٹر موساد کا جاسوس نکلا
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: انگریزی زبان کی Mint Press ویب سائٹ نے انگریزی صحافی
جنوری
زیادہ تر اسرائیلیوں کے موبائل فون ہیک کر لیے گئے ہیں:صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے زیادہ تر اسرائیلیوں کے موبائل فون ہیک ہونے
مارچ
اگلی تباہ کن جنگ بحیرہ روم میں: مصری جنرل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:مصری فوج کے سابق جنرل اور عسکری اور تزویراتی امور کے
جون