فالج کے مریضوں کے لیے ٹی پی اے اور ٹی این کے انجکشن فراہم کرنے کا فیصلہ

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تحصیل سطح تک اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے بھر میں فالج کے مریضوں کے لیے جدید اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فالج کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فالج کے علاج میں استعمال ہونے والے ٹی پی اے اور جدید ٹی این کے انجکشن کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وسط فروری تک انجکشن کی دستیابی اور طبی عملے کی ٹریننگ مکمل کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فزیشنز کو بھی ٹی پی اے اور ٹی این کے انجکشن لگانے کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی عارضی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ صوبے میں مرحلہ وار اسٹروک مینجمنٹ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 30، دوسرے مرحلے میں 15 اور تیسرے مرحلے میں باقی 24 اضلاع کے اسپتالوں میں اسٹروک سینٹرز بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں اسٹروک سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں اور ان کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا جائے گا تاکہ کسی بھی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فالج کی علامات اور چار گھنٹے کے گولڈن آور کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے کیونکہ بروقت علاج سے مریض کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن پر امریکی حملے مزید وسیع ہوں گے:امریکی اخبار

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے یمن پر حملوں

تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ 

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو

انصاراللہ کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ

اردوغان نے تعلقات کی مضبوطی پر صیہونی حکومت کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان اور صیہونی صدر اسحاق

یوکرین کے بحران میں امارات اور سعودی عرب کے درمیان الگ ڈیل کی کہانی

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:    روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر متحدہ عرب

عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:عثمان بزدار

?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام

بارزانی کا شام میں استحکام پر زور

?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: نیچروان بارزانی، عراقی کردستان خطے کے صدر، نے داعش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے