فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو احکامات پر 2ہفتوں میں عملدرآمد کی وارننگ دیدی،ڈریپ کا کہنا ہے کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے، مقررہ وقت میں عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بار کوڈ پرنٹ اور اسے ریڈ کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔ باکسز پر بار کوڈ پرنٹ کرنے سے دوا کی لاگت بھی بڑھ جائے گا۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مطابق اتنے مختصر وقت میں ادویات پر بار کوڈ پرنٹ کرنا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنے کاعندیہ دیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں تھیں کہ ڈرگ کنٹرول ونگ، پی ایچ سی اور ڈریپ سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرکے دے۔ سفارشات حتمی منظوری کیلئے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائیں گی۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال پر اجلاس ہواتھا جس میں ادویات کا بے جا استعمال روکنے کاعندیہ دیا گیا تھا۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک دوائیوں  کے بے جا استعمال سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنے کیلئے ہیلتھ کیئرکمیشن اور ڈریپ سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔خواجہ عمران نذیر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک اور نشہ آور ادویات کی فروخت ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی حکام کے سیکیورٹی گارڈ سے نئے بے نقاب سیریل اسکینڈل

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے برائن ہک

گورنر پنجاب کی اٹک میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

?️ 24 اگست 2025اٹک (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم کارنامہ، عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا

?️ 2 اپریل 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اہم

سائنسدان اسمارٹ کھڑکیاں تیار کر نے میں کامیاب

?️ 14 فروری 2022لندن (سچ خبریں) موسم گرما میں ایئر کنڈیشنر اور موسم سرما میں

میٹا کا ’سپر انٹیلیجنس‘ کے لیے سیکڑوں ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ میٹا مصنوعی

اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں کتنی سیاست ہوتی ہے؟خواجہ آصف

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جتنی سیاست

کیا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس کا دعوی

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ

صیہونی ایرانی میزائلوں کے خوف سے سمندر میں چلے جاتے ہیں

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ھآرتض اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل ایرانی میزائل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے