?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو احکامات پر 2ہفتوں میں عملدرآمد کی وارننگ دیدی،ڈریپ کا کہنا ہے کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے، مقررہ وقت میں عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بار کوڈ پرنٹ اور اسے ریڈ کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔ باکسز پر بار کوڈ پرنٹ کرنے سے دوا کی لاگت بھی بڑھ جائے گا۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مطابق اتنے مختصر وقت میں ادویات پر بار کوڈ پرنٹ کرنا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنے کاعندیہ دیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں تھیں کہ ڈرگ کنٹرول ونگ، پی ایچ سی اور ڈریپ سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرکے دے۔ سفارشات حتمی منظوری کیلئے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائیں گی۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال پر اجلاس ہواتھا جس میں ادویات کا بے جا استعمال روکنے کاعندیہ دیا گیا تھا۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک دوائیوں کے بے جا استعمال سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنے کیلئے ہیلتھ کیئرکمیشن اور ڈریپ سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔خواجہ عمران نذیر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک اور نشہ آور ادویات کی فروخت ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
عثمان بزدار سے متعلق کہیں نہ کہیں غلط فہمیاں ہیں:فردوس عاشق
?️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا
مئی
شام کے خلاف امریکی جارحیت، داعش کے بہانے 70 سے زائد مقامات پر حملہ
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے شام میں داعش کے خلاف چشم شاہین آپریشن شروع
دسمبر
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں دو نوجوان فلسطینیوں کی شہادت
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے شمال مغرب میں ایک نوجوان
جنوری
برکس اجلاس کے اہم ترین نکات
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اس اجلاس کے آخری بیان میں، برکس گروپ نے اس گروپ
اگست
یورپی اتحادیوں کا امریکہ کے وینزویلا حملے پر محتاط ردعمل
?️ 4 جنوری 2026 یورپی اتحادیوں کا امریکہ کے وینزویلا حملے پر محتاط ردعمل یورپی
جنوری
24 گھنٹے کے اندر سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی 103 بار خلاف ورزی کی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے
جون
کیریبین جرائم اسکینڈل،غیر قانونی احکامات پر امریکی فوج میں تشویش
?️ 4 دسمبر 2025 کیریبین جرائم اسکینڈل،غیر قانونی احکامات پر امریکی فوج میں تشویش امریکی
دسمبر
جنوبی یمن میں صیہونی جاسوسی کے ساز وسامان کی تعیناتی
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسی
ستمبر