?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے غیر ملکی سرکاری دستاویزات کی قانونی حیثیت کی جانچ کے لیے طویل تصدیقی عمل کی شرط کو ختم کرنے سے متعلق ’اپوسٹیل کنونشن‘ کی توثیق کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے غیر ملکی سرکاری دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی شرط (1961کے اپوسٹیل کنونشن) کو ختم کرنے سے متعلق ہیگ کنونشن پر اتفاق کیا ہے۔
یہ کنونشن سرکاری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو انتہائی مختصر کر دیتا ہے جس کے مطابق دستاویز جاری ہونے والے ملک کی نامزد اتھارٹی کی جانب سے ایک تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جسے ’اپوسٹیل‘ کہا جاتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح دستاویز کے اصل ملک کے اپوٹیل کے ذریعے تصدیق شدہ غیر ملکی سرکاری دستاویزات کو کسی مزید تصدیق کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں متعلقہ حکام کو براہ راست پیش کیا جا سکتا ہے۔
کنونشن میں شامل ریاستوں کی ذمہ داریوں کے مطابق پاکستان کے متعلقہ حکام اب کنونشن کے اراکین/معاہدہ کرنے والی ریاستوں کی جانب سے جاری کردہ فارن اپوسٹیل سرٹیفکیٹس کو لاگو ہونے کی تاریخ یعنی 9 مارچ 2023 سے وزارت خارجہ یا بیرون ملک پاکستانی مشنز سے تصدیق کی شرط کے بغیر قبول کریں گے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ضروری قانون سازی اور دیگر ضروریات کی تکمیل کے بعد پاکستان کی جانب سے پاکستانی نژاد دستاویزات کے لیے ’اپوسٹیل‘ سرٹیفکیٹس کے اجرا کا عمل بھی چند ماہ میں شروع ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں وزارت خارجہ، کیمپ آفسز اور بیرون ملک پاکستانی مشنز پر معمول کی تصدیق کی خدمات پہلے کی طرح ہی جاری رہیں گی۔
نئے اقدامات غیر ملکی سرکاری دستاویزات کی تصدیق اور قانونی حیثیت کے گزشتہ طریقے کے مقابلے میں ایک ریلیف متعارف کراتے ہیں، ایک ایسا عمل جو زیادہ تر لوگوں کے لیے مبہم، وقت طلب، بوجھل اور مہنگا تھا۔
پاکستان کے اپوسٹیل کنونشن کے باقاعدہ رکن بننے سے لاکھوں پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔
کنونشن کا مقصد قانونی حیثیت کی روایتی کثیرالجہتی ضرورت کو ختم کرنا ہے جو پہلے موجود تھیں اور اکثر لمبے اور مہنگے عمل کے بجائے دستاویزات کے ملک میں مجاز اتھارٹی کی جانب سے ایک واحد اپوسٹیل سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے
نومبر
سیاسی و معاشی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 38 پوائنٹس کی کمی
?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی
دسمبر
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں:شیخ رشید احمد
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی
مارچ
قومی مفاد: کانگریس کو ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا چاہیے
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: نیشنل انٹرسٹ میگزین نے ایک تجزیے میں امریکہ کے غیر
ستمبر
ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں اسلامی کا بیان
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر اور چیئرمین محمد
ستمبر
سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی
دسمبر
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل
?️ 5 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کی
ستمبر
16 اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا۔عمران خان
?️ 14 اکتوبر 2022مری: (سچ خبریں) عمران خان نے ابھی تک لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی
اکتوبر