?️
لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام محمود ڈوگر کو لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایف ایس ٹی نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے تبادلے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے معطلی کے احکامات کے خلاف اپنی درخواست مسترد اور ناقابل سماعت قرار دیے جانے کے بعد غلام محمود ڈوگر نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے سامنے اپیل دائر کی تھی۔
غلام محمود ڈوگر نے اپنے تبادلے اور معطلی کے بارے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن میں قانونی اور انتظامی خامیوں کی نشاندہی کی تھی، انہوں نے فیڈرل سروس ٹریبونل سے درخواست کی تھی کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سول سروس کے قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
غلام محمود ڈوگر کے وکیل نے دلیل دی کہ ٹرانسفر آرڈر کے خلاف ان کے مؤکل کی اپیل متعلقہ اتھارٹی کے پاس زیر التوا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس اپیل پر فیصلے تک ان کے خلاف کوئی اور محکمانہ کارروائی کرنے سے نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے 2 سینیئر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لی تھیں۔
بعد ازاں یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بنا جب حکومت پنجاب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکام کے انتظامی اختیارات میں مداخلت کی کوشش قرار دیا۔
بعدازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک انتباہ جاری کیا اور غلام محمود ڈوگر کو تیسرے اور آخری خط میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سابقہ ہدایات کی تعمیل نہ کرنے پر سخت سزا کی تنبیہ کی گئی۔
چند روز قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غلام محمود ڈوگر کو ملازمت سے معطل کر دیا تھا اور یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کے خلاف عہدے سے برطرفی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد غلام محمود ڈوگر نے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور گزشتہ روز پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور نے امن و امان اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، لاہور کے سی ٹی او ڈاکٹر اسد اعجاز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
لولا اور بولسونارو کے درمیان دلکش مقابلہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: برازیل کے صدارتی انتخابات میں 83 فیصد سے زائد
اکتوبر
دور دراز جیلوں میں قید کشمیریوں کے اہلخانہ کا ذہنی کرب اور اذیت
?️ 10 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل کے کورٹ میں ہے
?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل غزہ امن منصوبے میں رکاوٹ ہے، گیند اب امریکہ اور اسرائیل
اکتوبر
امریکی قابضین کے ہاتھوں مزید شامی تیل کی چوری
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی جارحیت پسندوں نے
جنوری
حزب اللہ کے مقابلے میں اسرائیل کی شدید اسٹریٹجک کمزوری
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی کم آبادی، محدود جغرافیائی حدود اور مرکزی دفاعی
ستمبر
کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں
جولائی
ہم نے مشکل فیصلے لیے مزید بھی لیں گے:مفتاح اسماعیل
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم
جون
ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 7
مارچ