غزہ میں خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزارت خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی افواج کی مسلسل کھلی جارحیت، جس کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہریوں بشمول بزرگ، خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں، کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی مسلسل کوششوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کے مطابق غزہ میں ہر 10 میں سے 1 بچہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غذائی قلت کا شکار ہے، جس سے انسانی ساختہ قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، فلسطینی عوام کی نسل کشی کا خاتمہ، غیر انسانی محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی فوری ترسیل کا مطالبہ دہراتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے شام پر حالیہ حملوں کی بھی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، یہ بلا جواز حملے اسرائیل کی خطے میں بے روک ٹوک خطرناک جارحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسی جارحانہ کارروائیوں سے باز رکھے جو پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور ملک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

سینٹ کام کے کمانڈر اسرائیل کے دورے پر کیوں جا رہے ہیں؟

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا آج

پوری دنیا کو توانائی کے غیر معمولی بحران کا سامنا:امیر قطر

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی77ویں اجلاس سے

شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی

?️ 9 نومبر 2022(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے ایک مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی

غزہ کے شفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کا مظاہرہ

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کی طرف سے 15 نومبر کو جاری کی گئی

الاقصی طوفان آپریشن کی مزید تفصیلات

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے