🗓️
خیبرپختونخوا (سچ خبریں)وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، وہ نالائق ہیں جو انڈے کلو میں بیچتے ہیں، شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑاغرق کردیا اگر یہ حکمران بنے تو ہمیں یہاں سے ہجرت کرناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کب تک بھٹو کے نام پر سیاست کرینگے، آپ لوگوں نے سندھ کو برباد کردیا ہے، یہ صرف سندھ کے لوگوں کو دھوکا دے رہےہیں۔
مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وہ نالائق ہیں جو انڈے کلو میں بیچتے ہیں، اگر یہ حکمران بنے تو ہمیں یہاں سے ہجرت کرناچاہیے۔جلسے سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی محمودخان نے کہا کہ بےشرم آدمی شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑاغرق کردیا، سوات آپریشن کے وقت اس بےشرم نے اٹک کو بند کیا تھا، وہ بےشرم کہتا تھا یہ دہشتگرد ہیں انھیں پنجاب میں نہ آنےدو۔
پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق محمودخان نے کہا کہ مولانا صاحب مدرسے کے بچوں کو پنڈال میں بٹھاتے ہیں اور خود محلوں میں رہتے ہیں۔بونیر جلسے کے دوران وزیراعلیٰ کے پی لیگی رہنما امیر مقام پر بھی خوب برسے اور کہا کہ امیر مقام سوات میں آیا اس نے شانگلہ کو برباد کردیا، اب کہتا ہےکہ اب میں سوات میں حکمرانی کروں گا، امیرمقام سن لوں سوات کے لوگ آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ کےپی محمودخان نے لیگی رہنما کو چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیر مقام یاد رکھنا تم چور ڈاکو ہو، پی ٹی آئی میں تمہاری کوئی جگہ نہیں۔جلسے سے خطاب میں محمود خان نے دعویٰ کیا کہ پچس جولائی کو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی جبکہ دو ہزار تئیس میں انشااللہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، اپوزیشن والوں سن لو، وزیراعظم کےہوتےہوئے تم لوگ اقتدار میں نہیں آسکتے، ملک اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے آبی منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات پرغور کی یقین دہانی کرا دی
🗓️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)آبی منصوبوں پر مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ
مارچ
ہم جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کا مشاہدہ کر رہے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: رفح پر زمینی حملے کے بارے میں ایک نوٹ میں معاریو
جون
ہیلی کا میرے سے کیا مقابلہ: ٹرمپ
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی اپنے نیوز سوشل نیٹ ورک
مئی
امریکہ یمن میں ہتھیار بھیج رہا ہے: انصار اللہ
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اگست
ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم
🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب
مئی
ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔
🗓️ 12 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف ایڑی
جولائی
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
🗓️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل
دباؤ، معطلی اور اخراج کے سائے میں طلبہ کا احتجاج جاری
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف
مئی