عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے، محمود خان اچکزئی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے معذورت کرتا ہوں میں ایسے پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا کیوں کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ میں نے پی ڈی ایم کے سٹیج پر ہر تقریر میں کہا تھا کہ اس تحریک کو عمران دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے، ہمارا مسئلہ عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر نو ہے، میں نام نہیں لینا چاہتا کسی کا لیکن میں نے سب سے یہی بات کی تھی۔

اسی طرح اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47اور 48سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے لیے آواز اٹھادی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام کے مینڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ناقابل قبول ہے، علی بخاری اور شعیب شاہین (جیتنے والے امیدواروں) کی درخواستیں عدالت میں فکس ہونی چاہئیے اور انہیں فوری طور پر سنا جانا چاہیئے، ان کی درخواستوں میں تاخیر اسلام آباد کی آواز کو مسترد کر رہی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے اور جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے، اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ ۴۷ سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کئیے جا رہے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم

ٹی ایل پی کو مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چرانے کیلئے بنایا گیا، رانا ثناء اللہ

?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا

صیہونی معاشرے میں تشدد، قتل اور بے چینی کی صورتحال؛صیہونی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ

صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ آپریشن میں یمنیوں کے اہداف کیا ہیں؟

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینی قوم کی

تائیوان کے تحفظ کے بارے میں چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین

غزہ میں ہلاکتوں اور انسانی بحران کی سنگینی پر چین کی مایوسی

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے پیر کے روز کہا

کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ

?️ 1 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے

سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے