?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے عمران خان قانونی کارروائی کریں گے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کے ادارے ہیں اور انہیں اپنے مقررہ دائرہ کار میں رہنا چاہیے، جبکہ سیاستدانوں کا کام آئین کے مطابق سیاست کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششوں میں سرگرم ہے، آرمی چیف
عمر ایوب نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ انہوں نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام اور فوج کے درمیان خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،چونکہ یہ الیکشن کا سال ہے، اس لیے الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر آزاد ہونا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے معاشی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے، اس کے لیے گزارا کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ ملک کو موجودہ بحران سے صرف ایک مضبوط وزیراعظم ہی نکال سکتا ہے، جبکہ فارم 47 کی موجودہ حکومت کچھ کرنے سے قاصر ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج اور پی ٹی آئی میں کون اختلاف ڈالنا چاہتا ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
عمر ایوب نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں، اور اس فوٹیج کے حصول کے لیے عمران خان قانونی کیس کریں گے۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے
اپریل
ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے
نومبر
حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی اچھی نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری
?️ 13 جولائی 2025گجرات (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور
جولائی
وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر کو تحائف ملے، توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے
ستمبر
مقبوضہ کشمیر :جاری کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں کشمیری گرفتار
?️ 3 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر
نومبر
پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 19 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جون
شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال
اکتوبر
ہمارے ملک سے جاؤ گے نہیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے بائیڈن کی حکومت کو افغانستان میں قیام کے بارے
مارچ