عوام الیکشن میں ضمیر فروشوں اور غداری کرنے والوں کو سبق سکھائے گیا:وزیراعظم عمران خان

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں اور غداری کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، عوام الیکشن میں انہیں سبق سکھائے گی ،آواری ہوٹل میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ،ان کو عبرت ناک سزائیں نہ ہوئیں تو ہمیشہ سودا کریں گے۔

عمران خان نے گورنر ہاؤ س پنجاب میں خطاب کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری شروع کردیں، اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا، فیصلہ کیا ہے الیکشن کیلئے نظریاتی کارکنان کو سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیں گے، ماضی میں بڑی غلطیاں ہوئی اس کی ہمیں بہت بڑی سزا ملی،اب ہم نے غلطیوں سے سیکھ کر ہم سوچ سمجھ کر دینے ہیں، مشکل وقت میں ہمارے کھڑے رہنے والے تمام ایم پی ایز کو ٹکٹ دیں گے۔

دوسری چیز پاکستان کے ساتھ بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، یہاں ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے، زیادہ تر لوگوں کو جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ان کو اس سازش کا علم نہیں دیا، لیکن بڑے لوگ جنہوں نے اچکنیں سلوائی ہوئی تھیں۔

الیکشن میں جا کر سب ان لوگوں کو سبق سکھائیں گے جو اس بیرونی سازش کا حصہ تھے، ایسی حکومت جو خوددار حکومت ہے جوآزاد خارجہ پالیسی چاہتی ہے، اس کو گرانے کوشش کی ہے، پاکستان کی عوام آنے والے الیکشن میں عوام ان کو وہ سبق سکھائے گی کہ ان کی سیاسی قبر بن جائے گی، ہمیشہ کیلئے سیاست ختم ہوجائے گی، یہ وہ لوگ ہیں جن کی دولت پاکستان سے باہر پڑی ہے، یہ چوری کا پیسا 30سالوں سے باہر بھیج رہے ہیں، جب کے پیسے باہر ہیں وہ یہی کہیں گے کہ بھکاری قوم غلام ہوتی ہے،یہ آزاد قوم ہے، تم غلامی کرو گے،آواری ہوٹل میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ہیں، ان کو وہاں بند کیا ہوا، جن لوگوں نے ضمیر بیچے ہیں وہ اپنے بچوں کا مستقبل برباد کررہے ہیں،یہ ملک، جمہوریت غدار ہیں، جب تک عبرت ناک سزائیں نہیں دیں گے یہ ہمیشہ ہماری جمہوریت کا سودا کریں گے، سوچیں اگر دشمن ملک ہماری حکومت گرانا چاہے تو وہ 10، 15ارب میں حکومت گرا سکتا ہے۔

ہم سپریم کورٹ میں گئے ہیں بیرونی سازش میں شرکت کرنے واکے غدار ہیں، کارکنان کو کہتا ہوں کہ ایف نائن پارک میں ہر روز عشاء کے بعد احتجاج کریں گے۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کو گندم سے متعلق فیصلے پر آگاہ کرنے کی ہدایت کردی

?️ 30 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم

بھارت نے مسلسل فوجی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا ررکھی ہے

?️ 30 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

افغانستان میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:روس

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ

صیہونی اپنی تباہی کی طرف گامزن:نصراللہ

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی

جنوبی غزہ میں صیہونی جنگی کشتیوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بیت المقدس کی قابض حکومت کی کئی جنگی کشتیوں نے جمعرات

فلم سازوں سے درخواست ہے کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں، شمعون عباسی

?️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز، پروڈیوسر، لکھاری اور اداکار شمعون عباسی نے

مہنگائی کی شرح کم نہ کی تو روپے کی قدر میں اور کمی ہو گی: مشیر خزانہ

?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ

فضائی تصویر لینے کے لیے سیٹلائٹ کا بہترین متبادل

?️ 1 جنوری 2022کولاراڈو(سچ خبریں) جب بھی زمین کے وسیع رقبے کی تصاویر کی بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے