?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجدپرویز اور سعد حسن عدالت میں موجود تھے جبکہ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، فیصل چوہدری اور علی بخاری بھی کمرہ عدالت پہنچے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکلا سے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر کیا کہتے ہیں؟
خواجہ حارث نے کہا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیاہے؟ پیسہ ضائع ہوتاہے، آج کل تحریک انصاف کے کیسز کی وجہ سے بہت مصروفیات ہیں، کیسز کی بھرمار کے باعث وکلا کو تیاری کے لیے بھی وقت چاہیے ہوتا ہے، گزشتہ سماعت پر وکلا کی جانب سے ہڑتال بھی تھی، مشترکہ طور پر وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کی گئی تھی۔
عمران خان کے دوسرے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29 اپریل کی تاریخ لی، 2 دن بعد الیکشن کمیشن کو خیال آیا ہے کہ تاریخ جلد مقرر کرانی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم تو 2، 2 ماہ کی تاریخ مانگ رہے تھے، ایک ماہ کی نہیں۔
خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے دائر کیا، علی حیدر گیلانی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن نے پرائیویٹ شکایت دائر کی ہوئی ہے، علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس گزشتہ سال دائر کیا گیا تھا، ایک سال ہو گیا اور علی حیدر گیلانی کے کیس میں اب تک فردِ جرم عائد نہیں ہوئی، کیا بات ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کیس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس میں ڈیڑھ ماہ کی تاریخ دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس میں تو جلد سماعت مقرر کرنی کی درخواست دائر نہیں ہوئی، علی حیدر گیلانی پر بھی ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست میرٹ پر نہیں ہے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کی درخواست ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، عمران خان کی درخواست ہے کہ خطرات کے باعث حاضری سے استثنیٰ دیا جائے یا ویڈیو لنک پر سماعت کرلی جائے، کیس سے کوئی بھی بھاگ نہیں رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز نے درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور علی حیدرگیلانی کے کیسز دونوں مختلف نوعیت کے کیسز ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے پاس پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کرنے کا اختیار ہے، رشوت دینا اور گوشواروں میں اثاثے ظاہر نہ کرنا دو مختلف نوعیت کے کیسز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاکہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے کہا ایک بار شکائت دائر ہو تو شکائت پر 3 ماہ کے اندر فیصلہ کیاجائے، الیکشن کمیشن کی درخواست میرٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دائر کی گئی، مجھے سپریم کورٹ نے کرپٹ پریکٹسز پر درخواست دائر کرنے کا حق دیا ہے۔
اس موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل بھی دیے اور عدالت میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم جج ظفر اقبال نے درخواست واپس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ضرورت نہیں، صرف نوٹس موصول کروانا تھا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تو کوئی مسئلہ نہیں، وکیل تو عمران خان کے مختلف عدالتوں میں بھاگم دوڑی کر رہے، مجبوری ہوسکتی ہے، جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواستوں کی ضرورت نہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ علی گیلانی نے کبھی ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر الیکشن کمیشن کو جھوٹا نہیں کہا، توشہ خانہ کیس دو سماعتوں کی بات ہے، 3 سے 4 ماہ سے الیکشن کمیشن کے کیس کو جھوٹا کہہ رہے، سچے ہیں تو عدالت آئیں، عمران خان کی بریت کی کوئی درخواست اب تک نہیں آئی۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی مذکورہ درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان کو (آج) 11 اپریل کو طلب کر لیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 30 مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔
تاہم 6 اپریل کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلے کے میدان سے میڈیا کی فتح تک حماس کی کامیاب حکمت عملی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کی قیدیوں کے تبادلے
جنوری
ملیشیا کے وزیر اعظم کا یحییٰ السنوار کی شہادت پر حیرت انگیز بیان
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کے سیاسی
اکتوبر
حزب اللہ اور حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے نئی امریکی حکمت عملی کی کہانی کیا ہے؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹام باراک کے مقبوضہ علاقوں کے دورے سے واقف ذرائع
دسمبر
ٹرمپ کا 15 نکاتی منصوبہ ایران کے مقابلے میں شکست کے خوف کی عکاسی کرتا ہے: مغربی تھنک ٹینک
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:مغربی تھنک ٹینک کانورسیشن کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کا 15 نکاتی
مارچ
بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا
?️ 18 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام
مارچ
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے
ستمبر
یورپ میں روسی مخالف فوجی صلاحیتوں کی کمی، امریکی تجزیہ کار کا انکشاف
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: اسکاٹ رٹر، ایک امریکی فوجی تجزیہ کار اور سابق نیوی انٹیلی
نومبر
پیپلزپارٹی کی چیف جسٹس، آرمی چیف سمیت اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے
جولائی