?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام ہتھکنڈے پوری قوم جانتی ہے کہ یہ کیا گیم ہو رہی ہے۔سب کو پتہ ہے کہ آڈیو لیکس کون کر رہا ہے۔کپتان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا کمی نہیں۔
راناعظیم نے مزید کہا کہ اگر کپتان نے کوئی پانچ بندے خریدے تھے تو سامنے لے کر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی ہے۔
بنی گالہ کے اردگرد 11 مکان کرائے پر لے لیے ہیں جن میں اداروں کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ چوکیاں بھی بن رہی ہیں۔کپتان بھی اپنی پلاننگ کر چکے ہیں اتوار کو بتائیں گے کہ نئی حکمت عملی کیا ہے۔گذشتہ رات دعوی کیا گیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نےکپتان کو گرفتار کرنے یا گھر میں نظر بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ خاصے متحرک ہیں، رانا ثناء اللہ کی وزارت داخلہ نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کپتان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، حکومت عمران خان کی گرفتاری کیلئے نیا مقدمہ یا موجودہ ایف آئی آر کو استعمال کرے گی۔ جبکہ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فارن فنڈنگ کیس میں عدم پیشی پرسیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی حراست میں لینے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی کیلئے گرفتار بھی کیا جائے گا۔آج خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہوچکے ہیں۔پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے رہی سہی کسر پوری کردی۔عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،لانگ مارچ کوروکنے کے لیے وزارت داخلہ نے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منظم نسل کشی کر رہا ہے
?️ 18 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت
نومبر
اسرائیل حماس سے جنگ ہار گیا
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:میڈیا اور صہیونی اور مغربی حکام خود اس نتیجے پر پہنچے
دسمبر
20 سال بعد افغانستان میں امریکہ کی خوشحالی کا راز
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: دہشت گردی سے لڑنے، جمہوری نظام کے قیام، امن و
جنوری
عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل
جون
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب
اگست
محسن نقوی کی افغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کابل میں
جولائی
مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید
?️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی
نومبر
اسپین میں شدید گرمی نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: اسپین کے وزیراعظم نے بدھ کی سہ پہر تہران
جولائی