?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مجرموں کی شناخت کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے امریکا کی مثال دی جہاں مظاہرین کو فسادات اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کے الزام میں سیکیورٹی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
تاہم سابق وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات میں بظاہر کوئی بھی دلچسپی نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو ناکام ہوگیا، دھاندلی زدہ انتخابات سے صرف 3 سیاسی جماعتیں مستفید ہوئیں۔
عمران خان نے اپنی پارٹی کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے پر الیکشن کمیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس اقدام کو ’غیر آئینی‘ اور ’جمہوریت سے متصادم‘ قرار دیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس قانون کے تحت یہ مخصوص نشستیں ان جماعتوں کو الاٹ کی گئیں جو حقدار نہیں تھیں۔
سابق وزیر اعظم نے لاہور میں نواز شریف اور عون چوہدری کے حلقوں اور پشاور کے ایک حلقے (جہاں سے نور عالم کو کامیاب قرار دیا گیا) سمیت 4 حلقوں کے آڈٹ کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے خواجہ آصف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اس وقت کی اپوزیشن کو پی ٹی آئی حکومت گرانے کے لیے کہا تھا۔
عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انہیں ’اچھے برتاؤ‘ پر انعام کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ حالیہ انتخابات کے نتائج کو کبھی قبول نہیں کریں گے کیونکہ یہ ’غلامی کو قبول کرنے‘ کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی اتوار کو مبینہ دھاندلی کے خلاف پشاور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ عام انتخابات ہوئے جو معیشت پر منفی اثرات مرتب کریں گے جس کے نتیجے میں عوام کو ’ناقابل تلافی نقصان‘ اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ 1971 کے سانحے کے پیچھے مشرقی پاکستان کا ’چوری شدہ مینڈیٹ‘ تھا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک قائم نہیں رہ سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اپنی مستقبل کی سیاست کے لیے مکمل طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) پر انحصار کر رہا ہے لیکن صرف اس سے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب نہیں کیا جاسکتا، شریف برادران اپنا بیانیہ پہلے ہی بدل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے وزیراعظم پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی
اقوام متحدہ اور امریکہ کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے منگل کے روز بین الاقوامی امدادی عطیہ دہندگان
مارچ
وزیراعطم آج بہت بڑا اعلان کریں گے: وزیر خارجہ
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
فروری
امریکی ریاست کینٹکی میں خوفناک سیلاب
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے جنوب میں واقع ریاست کینٹکی میں آنے والے خوفناک
اگست
صیہونی ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف ہیں:حماس
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک ممبر نے اعلان کیا کہ
مارچ
اسرائیل کا ریڈ کراس کو فلسطینی قیدیوں سے ملنے سے روکنا جنگی جرم ہے
?️ 30 اکتوبر 2025 اسرائیل کا ریڈ کراس کو فلسطینی قیدیوں سے ملنے سے روکنا جنگی
اکتوبر
صدر مملکت کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد
نومبر
صیہونی انتہا پسند وزیر کی نیتن یاہو کو بھی دھمکی
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی نے ایک بار پھر
اکتوبر