عمران خان کی رہائی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ علیمہ خان

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے جو کچھ کرنا پڑا وہ کریں گے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے راولپنڈی فیکٹری ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سننا چاہتے ہیں۔ اور اسی لیے ہم یہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اور یہی نئی سیاست ہے۔ جبکہ پرانی سیاست کو نوجوان نسل دفن کر چکی ہے۔ نئی نسل کو سیاست میں متحرک دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ یہ محض ایک دھوکا ہے کہ کراچی میں بہت خوف ہے۔ اس کے برعکس کراچی بالکل پرامن شہر ہے۔ کراچی میں چھوٹے سے چھوٹا افسر بھی بلٹ پروف گاڑی کے بغیر نہیں چلتا۔ لیکن سہیل آفریدی گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر دورے کرتے رہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے لوگ پُرامن ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ سہیل آفریدی کراچی کے خوف کے بت توڑ کر آئے ہیں۔ اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ ایسے دلیر نوجوان ہی پاکستان کے مستقبل کے سیاستدان ہوں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہر پاکستانی سیاستدان بن چکا ہے اور جاننا چاہتا ہے۔ کہ ججز اور سیاستدان کون ہیں اور وہ ملک کے لیے کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بن چکا ہے اور اب عوام خود فیصلہ کرتے ہیں کہ ملک کو کس سمت لے جانا ہے۔

مشہور خبریں۔

جمہوری رہنماؤں کی زبردست فتح؛ امریکی مقامی اور ریاستی انتخابات سے ٹرمپ باہر

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 کے صدارتی انتخابات جیتنے کے صرف

اسرائیل کا صحافیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ کے متعدد صحافیوں کے نام اور

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے

ہندوستان کو روس سے دور کرنے کی امریکی چال

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ہندوستان کو فوجی امدادی پیکج کی لالچ دے کر

مغرب نے کبھی بھی داعش کے خلاف آپریشن نہیں کیا: اردوغان

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ

قندھار ائرپورٹ پر راکٹ حملہ

?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:جنوبی افغانستان کے شہر قندھار کےہوائی اڈے کے حکام کا کہنا

اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہم ہیں ایران نہیں: موساد کے سابق سربراہ

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   موساد اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سابق

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے