عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی باتیں بالکل غلط ہیں۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کی باتیں بالکل غلط ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں بیٹھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوایا۔ اطلاع تھی پی ٹی آئی 26 نومبر کو 9 مئی کو دہرانے کی تیاری کر رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی سے اُن کی بہن اور وکیل کی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کے بعد میڈیا پر ملاقات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا جاتا ہے، ملاقاتوں سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتانا ہوتا ہے۔ مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کس سے ملاقات کروانی ہے، میاں محمد نواز شریف نے کبھی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف مہم نہ چلائی، ہم نے کبھی جیل میں بیٹھ کر یہ نہیں کہا کہ لاہور کے اوپر چڑھائی کر دیں، بانی پی ٹی آئی نے آج بھی کچھ باتیں کیں یہ ملاقات تو نہیں ہوتی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت ملاقاتوں میں سیاسی باتوں کو روکے گی، ایک بات ہے مکافات عمل، وہ بھی تو ہونا ہوتا ہے، اِس معاملے کو ہم نے شروع نہیں کیا، دیکھنا چاہیے یہ سلسلہ کہاں سے شروع ہوا، 25 سالہ سیاسی کیریئر میں کسی منشیات فروشوں سے رابطہ کیا تو مجھ پر اللہ کا عذاب نازل ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں، عمران خان نے آج اخبار بھی پڑھا اور ورزش بھی کی ہے ۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن سے ایک گھنٹے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی والے جو باتیں کررہے ہیں اس کی کوئی حکومت اجازت نہیں دے سکتی، سہیل آفریدی اُن کے وکیل ہیں اور نہ ہی اُن کے فیملی ممبر، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کی باتیں بالکل غلط ہیں۔

مشہور خبریں۔

ڈیموکریٹک ووٹرز بھی بائیڈن سے مایوس

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    پیر 10 جولائی کو جاری ہونے والے نیویارک ٹائمز/سینا

ریاض۔ اسلام آباد فوجی معاہدے پر پاکستانی وزیر دفاع کا موقف

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے زور دے کر

ڈیووس سربراہی اجلاس کا جھٹکا، طوائفوں کا گرم بازار یا یورپی سرمایہ داروں کا اجتماع؟

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیووس اجلاس جو پیر 26 جنوری کو شروع ہوا تھا جس

ایران کے خلاف صیہونی حملے پر مصر کا ردعمل

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایران کے خلاف اسرائیل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ادارہ

آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی

امریکہ کی روس پر پابندیاں لگانے کی حکمت عملی 

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس

ایران کی جانب سے یمن کے لیے جنگ بندی اور امن کے اقدام کی حمایت

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:  اٹلی وزارت خارجہ برائے یمن اور افغانستان کے خصوصی نمائندے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے