عمران خان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ طارق فضل چودھری

طارق فضل چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت واضح کرنا چاہتی ہے کہ قیدی کی حیثیت کے باوجود عمران خان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ توار کی دوپہر بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو، خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس جیل کے اندر پہنچائی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر عارف اور شفاء ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل ایگزامینیشن کیا، سینئر ماہرین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال کے ذریعے شامل رہے جبکہ بیرسٹر گوہر کو بھی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوجن میں واضح کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے، کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے خاندان کو بھی باقاعدہ مطلع کیا کہ وہ معائنے کے دوران موجود رہ سکتے ہیں، تاہم خاندان کی جانب سے کوئی نمائندہ نہیں آیا، اس کے باوجود تمام کارروائی آزاد ماہرین کی نگرانی میں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

’روپے کی قدر میں اضافہ عارضی ثابت ہوسکتا ہے‘

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گولڈمین گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر

جبری سفارت کاری یا دباؤ کی پالیسی؟ ایران پر نئے امریکی حملوں کے بعد مذاکرات پر سوالات

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کے آغاز کے ساتھ

وزیراعظم کی بیماری کے باوجوداجلاس میں آنے والے ایم این اے کے جذبے کی تعریف

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں

مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے

دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی

?️ 18 مئی 2025گوجرانوالہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

ہمارا مقصد ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنا تھا:سابق امریکی وزیر خارجہ

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے

تل ابیب کی ترکی کے دمشق ایئرپورٹ پر ریڈار کی تعیناتی پر تشویش

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ادارے الما کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ

سندھ: نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے