?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہیں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ہے، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں، ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا، فواد چوہدری نے بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا۔
اس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے دریافت کیا کہ کیا فواد چوہدری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے ؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔
بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔
یاد رہے کہ 8 مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال (ظل شاہ) جاں بحق ہوگیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک شیڈول ریلی کی منسوخی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کارکن علی بلال کو ’پنجاب پولیس نے قتل‘ کردیا ہے۔
اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدرانہ اور حقائق و شواہد پر مبنی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہمارا وہ علاقہ جہاں کے لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کے لیے1400 کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے؛ماجرہ کیا ہے؟
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: دنیا میں شاید ہی کہیں اور ایسی مثال ہو کہ
جولائی
صیہونی آبادکار نے چار فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:خبررساں ذرائع کے مطابق روس ٹوڈے نے فلسطین میں اپنے نمائندے
فروری
فرانس میں یورینیم کی پیداواری تنصیب میں لگی آگ
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: ابلاغ کے ذرائع نے فرانس کے بجلی اور جوہری
ستمبر
آئی پی پیزکیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز)کے خلاف
ستمبر
20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی
اپریل
روپے کی قدر میں بہتری
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج دن کے آغاز میں
ستمبر
وزیر اطلاعات و نشریات کی جنگ اور جیو دفتر پر حملہ کی مذمت
?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری
غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے
اکتوبر