?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد ان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنی رہائی کے لیے کسی بھی ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان نہیں چھوڑیں گے۔
ہفتے کے روز ملاقات کے بعد جیل کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان نے کسی بھی ڈیل کو مسترد کر دیا ہے اور بیرون ملک رہائش اختیار کرنے کے تاثر کو ان کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
شعیب شاہین کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کے بیرون ملک اثاثے ہیں اور نہ ہی بینک اکاؤنٹس ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے جلد از جلد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو ان تمام سیاسی، معاشی اور مالیاتی بحرانوں کا حل قرار دیا جنہوں نے پی ڈی ایم کے 16 ماہ کے دور حکومت کے دوران ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شعیب شاہین کے مطابق قوم کے نام اپنے پیغام میں عمران خان نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ہتھکنڈوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے اور 100 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ خراب معاشی صورتحال پر پاکستانی عوام کے لیے پریشان تھے۔
عمران خان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف تمام 180 مقدمات سیاسی انجینئرڈ ہیں جن میں سے زیادہ تر مقدمات میں انہیں ضمانت مل چکی ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ قانونی ٹیم بقیہ مقدمات میں بھی جلد ضمانت کے لیے درخواست دائر کرے گی، عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران ان کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی قانونی ٹیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جن میں سلمان صفدر، علی اعجاز بٹر، شیراز احمد رانجھا، بیرسٹر گوہر علی خان، نعیم حیدر پنجوتھا اور انتظار حسین پنجوتھا بھی شامل تھے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنچوتھا نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین مکمل طور پر ٹھیک اور صحت مند ہیں۔
نعیم حیدر پنچوتھا کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ کی قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم کے خلاف سائفر کیس کی اٹک جیل منتقلی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
عمران خان اور ان کے وکلا کے درمیان ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پی ٹی آئی کے سربراہ اور دیگر ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمہ چلانے کے لیے بنائی گئی خصوصی عدالت نے جمعے کے روز ملاقات کی اجازت دی تھی۔ عمران خان کو اپنے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے بھی ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے قیام کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ہفتے کی کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کو خصوصی عدالت میں تعینات کرنے کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے جج کو مطلع کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس میں متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا ہے جب کہ عمران خان کے مقدمے کی سماعت اٹک منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف بھی ایک علیحدہ درخواست دائر کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے استدلال کیا کہ سابق وزیر اعظم نے خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اورکیونکہ کیس زیر سماعت ہے، عدالت کو سماعت ملتوی کرنی چاہیے۔
خصوصی عدالت کے جج نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان
?️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کاامکان، پیٹرول
مارچ
روسی فوج کے سلسلے میں برطانوی اور امریکی جاسوسی کا انکشاف
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: ایک امریکی نجی کمپنی کی جانب سے برطانوی انٹیلی جنس
جنوری
پنجاب میں ضمنی انتخابات کی شکست کے بعد پی ٹی آئی پنجاب میں بھی حکومت بنانے جارہی ہے
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی
جولائی
صیہونی حکومت عالم اسلام اور عرب دنیا کی سب سے بڑی دشمن :ایرانی عہدہ دار
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری نے سعودی عرب کے ساتھ
مارچ
یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا
?️ 6 فروری 2026یورپی یونین نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور
فروری
جاپان کی شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جاپان کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دعویٰ
ستمبر
پٹرولیم مصنوعات میں بڑی حد تک اضافے کا امکان
?️ 14 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگر حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت
مئی
مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحی کی نماز میں ایک لاکھ فلسطینیوں کی شرکت
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منگل کے روز
جولائی