?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کو ایسا وزیراعظم ملا جواپنے گھر میں ذاتی اخراجات سے رہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سمیت وفاقی وزراکی وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کی درخواست کی جس پر تفصیلی بحث کے بعد عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے سے انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کو ایسا وزیراعظم ملا جواپنے گھر میں ذاتی اخراجات سے رہ رہا ہے، کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں وزیراعظم کی رہائش سےمتعلق گفتگو ہوئی، بعض وزرانے کچھ وجوہات پر وزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کی درخواست کی تاہم وزیراعظم کسی خوف اور ڈر کے بغیر اپنی ذاتی رہائش گاہ میں ہی مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نےایک ڈپٹی سیکرٹری کے کہنے پر ڈو مور کیا، تبدیلی آ چکی ہےجواب ایبسولیٹلی ناٹ کی صورت میں دیا گیا، وزیراعظم کو کہا گیا فلاں سے جھگڑاہو جائے گا ، فلاں ناراض ہو گا لیکن عمران خان نے کہا پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہو گا۔ مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ افغانستان سے متعلق عمران خان اور اداروں کی پالیسی درست تھی، اربوں ڈالر لگا کر مصنوعی دھماکے کروانے والا ملک ہی نکل گیا، نواز شریف نے اپنے دورمیں اداروں کے سربراہان سے محاذ آرائی کی، ایک اپوزیشن لیڈر ایسا نہیں تھا جس پر نواز شریف نے پرچہ نہ کروایا ہو۔
نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف نےانکوائریاں کروائیں تا کہ جانے کے بعد پرچہ ہو جائے، نواز شریف کے ویزہ میں توسیع پہلے بھی نہیں ہوئی تھی، لندن میں بیماری کا ویزہ صرف 11 ماہ کا ملتا ہے، کورونا کے دوران 6 ماہ کی توسیع خود لندن نے دی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں، بیماری اس قابل نہیں تھی کہ کسی جنرل پریکٹیشنر کو دکھا دیتے، نواز شریف نےجسے دکھایا وہ بھارتی پاسپورٹ ہولڈر مسٹر لارنس ہے۔
مشہور خبریں۔
آصف علی زرداری نے سپیکر کو پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری سے روک دیا ہے۔
?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث تحریک
جولائی
امید ہے اب افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
اگست
چینی صدر نے میکرون کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی
اپریل
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف اردن کا موقف
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں
ستمبر
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
غزہ جنگ میں بائیڈن کا رول
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:اتوار کو شائع ہونے والے ایک امریکی میڈیا پول کے نتائج
نومبر
سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر
فروری
غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی، زخمیوں پر موت کا گہرا سایہ
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی
اپریل