?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے ایک بار پھر انکارکر دیا،بانی پی ٹی آئی نے وکلاءکی عدم موجودگی میں پولیس تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیا،ڈی ایس پی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی 11رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچی ۔
تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی آصف جاوید نے کی جب کہ ان کے ہمراہ تین تجربہ کار انسپکٹرز بھی موجود ہیں جن میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔پولیس تفتیشی ٹیم میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے عابد ایوب بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔جیل میں عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن وہ نہیں آئے اور وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف تھا کہ جب تک ان کی وکلاءکی ٹیم موجود نہیں ہوگی وہ اس وقت تک تفتیش کے عمل میں شامل نہیں ہونگے۔قبل ازیںلاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج دوپہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی ۔تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہوئی جہاں انہیں مکمل سیکیورٹی کے ساتھ جیل حکام کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔
ٹیم نے جیل کے اندربانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے تمام قانونی تقاضے مکمل کئے اور ان سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل لاہورکی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور پولیس کی درخواست منظورکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیاتھا۔
بعدازاںانسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیاتھا۔عدالت کا کہناتھا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا تھا۔ بانی پی ٹی آئی پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے یہ ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھاکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل متعلقہ ٹیسٹوں کیلئے جیل میں ہی تمام تر انتظامات کرے۔یہ ٹیسٹ قابل قدر اور بیکار شواہد کے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی۔ تفتیشی افسر ان ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچے گا۔تحریری فیصلے میں جج منظر علی گل نے لکھاتھا کہ پراسکیوشن کا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ان معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے۔
عدالت نے تحریر کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی تھی جبکہ پراسکیوشن کے مطابق وہ بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے متعدد عدالتوں سے رجوع کرتے رہے تھے۔ عمران خان کے وکیل کے مطابق، پراسکیوشن نے ٹیسٹوں کیلئے ایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائر کیں تھیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا کہ اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کو سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو دو بار نوٹس بھیجے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر ٹیسٹوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
جنوری
فیصلے سے مایوسی ہوئی، کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں: بیرسٹر گوہر
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے
جون
شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر
جون
امریکہ کی طاقت اور بیجنگ واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثر
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکنز کے لیے نیا سال اس ملک کے
جنوری
طوفان الاقصیٰ میں حزب اللہ کا کردار
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کو بھی دیگر مزاحمتی قوتوں کی طرح فلسطینی
جولائی
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری
وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور
?️ 27 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں
مارچ
آرش الدره اسکوائر کے بارے میں ایران سے بات کرنے کی سعودی عرب کی خواہش
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: بحرین میں 29ویں مڈل ایسٹ آئل اینڈ گیس کانفرنس میں
مئی