?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعوی کیا ہے کہ میڈیا پر تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں لیکن انہوں نے واضح کر دیا کہ مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کے حوالے سے ایسا تاثر دیا جائے کہ وہ این آر او لیکر باہر آئے ہیں، ان لوگوں نے بڑی کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی 3 سال کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بھی کہا گیا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو ہاؤس ارسٹ کرلیتے ہیں، وہ خاموش رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں، یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں ہمیں مختلف ذرائع سے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں لیکن عمران خان نے واضح کر دیا کہ مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو 2 نکاتی ایجنڈا دیا ہے، ایک مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے جب کہ دوسرا مطالبہ بےگناہ لوگوں کی رہائی کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر یہ سمجھکر 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ نہیں دے رہے کہ میری گردن پر تلوار لٹکائیں گے تو آپ سزا سنائیں، بالکل اسی طرح جس طرح عدت کیس اور سائفر کیس میں سزا سنائی، عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ سزا سنائیں تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے کہ یہ کیا کیس تھا۔
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے، 26 نومبر کے بعد اب وہ حالات نہیں، ہم آواز اٹھائیں گے کیوں کہ ہم نے بہت مشکلات دیکھی ہیں۔
’عمران خان نے کہا کہ اگر مذاکرات میں سنجیدگی دکھے گی تو وہ تیزی دکھائیں گے، ہمارے دو مطالبات حکومت کے سامنے ہیں لیکن حکومت کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا‘۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملے گی تو بات آگے چلے گی، ابھی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات ہی نہیں کرنے دی جا رہی تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ رابطہ کار اور حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں کہ عمران خان کو کسی چیز کا ڈر ہے، یہ ایک ناجائز ریفرنس ہے اور اس ادارے میں بچے مفت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، بانی پی ٹی ائی اس جرم کو قبول کرنے کو تیار ہیں، اس پر آپ ضرور سزا سنا دیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جو لوگ اب تک لاپتا ہیں اس معاملہ پر کیوں اواز نہیں اٹھائی جا رہی، پارٹی لیڈرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین
اکتوبر
ایرانی حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے خالی ہونے سے نتن یاہو پریشان
?️ 21 جون 2025ایران کی جانب سے صہیونیستی ریاست کے خلاف میزائل حملوں کے بعد،
جون
نیٹو کی دھمکیوں نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اکسایا: چین
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایک چینی سفارت کار نے کہا کہ بیجنگ کے نقطہ نظر
مئی
افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید
?️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔
نومبر
یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 18 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف
مارچ
یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی
اگست
آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی
مارچ
صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے حکام کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں پر
اکتوبر