?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مناسب وضاحت دے دی، میں مطمئن ہوں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’ کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ہم سب الفاظ کے چناؤ میں ایکسپرٹس نہیں ہیں مگر انہوں نے وضاحت کر دی اور میں مطمئن ہوں، کالا باغ ڈیم سیاست زدہ ہوا، کیوں؟ بھروسہ نہیں ہے،ساری صوبائی اسمبلیوں نے اس کے خلاف قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں۔
اسٹوریجز بننی چاہیں ، اسٹوریج ڈیمز پر اتفاق رائے پیدا کر لیا جائے۔شہباز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا خراب تعلقات ہیں، اچھے تعلقات ہیں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کے تعلقات خراب ہوں، اپنی لڑائیوں کی وجہ سے فوج کو موقع دیا جاتا کہ فوج مداخلت کرے۔
آپ کو معلوم ہے ایوب خان کے زمانے میں لوگ کتہے ہیں کہ ایک چیز میں کامیابی ہوئی وہ یہ پالیسیوں کے تسلسل میں کامیابی ہوئی۔
میں سمجھتا ہوں اگر غیر ملکی مداخلت کے الزامات ہیں تو میں نے تو آن پیپر چیف جسٹس سے درخواست کی ہوئی تھی کہ اس کی تحقیقات ضروری ہیں۔صحافی حامد میر کی جانب سے صدر مملکت سے عمران خان کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر آئی ایس پی آر کا سخت ردِعمل بھی آیا۔جس کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان صاحب نے اس کی مناسب وضاحت دے دی۔
دراصل ہم سب الفظ کے چناؤ میں ایکسپرٹس نہیں ہیں مگر انہوں نے وضاحت کر دی۔اور میں اس وضاحت سے مطئن ہوں۔صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ معیشت کے اعتبار سے نقصان ہونے کا امکان رہتا ہے کہ پالیسیوں کا تسلسل ہو، اگر یہ کیفیت نظر آئے کہ جو کام کسی پچھلی حکومت نے کیا سارے کا سارا undo کرکے redo کیا جائے تو اس میں بڑا نقصان ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران سعودی عرب مذاکرات میں پیش رفت
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک میں قائم سفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک
مئی
بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے
دسمبر
یمن کے خلاف نئی امریکی اور برطانوی پابندیاں
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پابندیوں میں
جنوری
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافیوں کی یونین نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 46
مئی
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے
اپریل
صیہونیوں کا صمود کاروان کے ساتھ وحشیانہ سلوک؛ ترک صحافی کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گرتا تونبرگ کے ساتھ غزہ جانے والے
اکتوبر
برطانیہ میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ میں مظاہرین اس ملک کے وزیر اعظم کے دفتر کے
اگست
یوکرین کو عطیہ کیے جانے والے بلٹ پروف جیکٹ امریکہ میں چوری!
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 400 بلٹ پروف جیکٹیں
مارچ