?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح ہدف سے 23 فیصد زیادہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2021ء کے دوران 850 ارب روپے اکٹھےکیے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ شرح ٹیکس وصولی کے ہدف سے 23 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ رفتار سے ٹیکس کا سالانہ ہدف 5 ہزار 829 ارب آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب جولائی 2021ء میں حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے جب کہ یہ حجم جولائی 2020ء میں لیے گئے قرضوں کے مقابلے میں دو گنا ہے۔
وفاقی حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور پہلے سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کے لیے حاصل کیے۔ اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مختلف ذرائع سے حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے لیے۔ یہ حجم گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں لیے گئے قرض سے 100 فیصد زائد ہے۔ واضح رہے کہ 1.6 ارب ڈالرکا یہ مجموعی قرض نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے عوض 7 فیصد شرح سود پر لیے گئے انتہائی مہنگے قرض کے علاوہ ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت اقتصادی امور کے مطابق 1.6ارب ڈالر کے قرضوں میں سے 1.2 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے لیے حاصل کیے گئے ، اس کا مطلب ہے کہ اس قرض کا استعمال کرتے ہوئے کوئی اثاثے نہیں بنائے گئے اور یہ قرضہ مزید نیا قرض لے کر واپس کیا جائے گا۔ اسی طرح 176 ملین ڈالر مزید قرض خام تیل کی درآمد کے لیے لیا گیا۔ حکومت نے 1.04 ارب ڈالر کا قرضہ یوروبانڈز کے ذریعے حاصل کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی جرنیل حزب اللہ کی کاروائی پر حیران
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی چینل نے اس ملاقات کی تصاویر شائع کرتے
نومبر
یہ سال بلدیاتی انتخاب کا ہے: شیخ رشید
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران
دسمبر
اگر حکومت کی جیت پکی ہے تو پریشان کیوں ہو رہی ہے:بلاول بھٹو زرداری
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
مارچ
کراچی: مرتضیٰ وہاب نے ضمنی بلدیات انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
?️ 7 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع
اکتوبر
دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے
دسمبر
آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم
جولائی
ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر
?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں
اپریل
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس
مارچ