?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایڈوکیٹ انتظار حسین پنجوتہ اور حسان نیازی کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 7نومبر کو عمران خان کو طلب کر رکھا ہے حالانکہ ایف آئی اے کی انکوائری حقائق کے برعکس ہے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو ہراساں کرنے کے لیے ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا، سیاسی مخالفین کو فائدہ دینے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے۔
مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ایف آئی اے کو اکاؤنٹس کی چھان بین کی ہدایت نہیں کی گئی اور الیکشن کمیشن نے عمران خان سے اکاؤنٹس کی تفصیلات یا وضاحت بھی نہیں مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے محض اکاؤنٹس کی ترسیلات کا ریکارڈ مانگا تھا، پی ٹی آئی پنجاب کے اکائونٹس دفتری اخراجات کیلئے استعمال کئے گئے تھے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت فنڈ اکٹھے کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہوتا ہے، ایف آئی اے کو سیاسی جماعت کی فنڈنگ کے خلاف انکوائری کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کے الزام کی انکوائری غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے، عدالت ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز پر عمل درآمد روکے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف تادیبی کاروائی سے بھی روکے۔ یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں مبینہ طور پر جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایف آئی اے نے 31 اکتوبر کو طلب کرلیا تھا۔
اس سے قبل ایف آئی اے نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی قیادت کے خلاف لاہور اور کراچی میں دو ایف آئی آرز درج کی تھیں اور دونوں مقدمات میں ایک جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ لاہور میں درج ایف آئی آر میں عارف نقوی، طارق شفیع، زمان خان، منظور احمد چوہدری، مبشر احمد، حبیب بینک لمیٹڈ کی انتظامیہ اور پی ٹی آئی قیادت پر فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔
کراچی میں رجسٹرڈ مقدمے میں نشان دہی کی گئی ہے کہ عارف نقوی غیر ملکی فنڈنگ کا بڑا فائدہ اٹھانے والے تھے اور انہوں نے ابراج انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، امان فاؤنڈیشن، گرے میکانزی ہولڈنگز، سلور لائن ہولڈنگز، اور اسٹریلیزیا اے ٹی ایف امان سے غیر ملکی ٹیلی گرافک ٹرانسفرز (ایف ٹی ٹیز) حاصل کیں۔
ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کو اس وقت طلب کیا گیا جب ایک تحقیقاتی ٹیم کو پتا چلا کہ طارق شفیع نے کراچی سے 56 کروڑ 20 لاکھ روپے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی اسلام آباد میں جناح ایونیو برانچ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جس پر عمران خان نے دستخط کنندہ تھے۔
اکتوبر کے اوائل مین اسلام آباد میں ایف آئی اے کے کمرشل بینک سرکل کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ‘پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے (ابراج کے بانی) عارف مسعود نقوی کا ایک حلف نامہ جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ ڈبلیو سی ایل (ووٹن کرکٹ لمیٹڈ) کے اکاؤنٹس میں جمع کی گئی تمام رقوم پاکستان میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھی لیکن وہ حلف نامہ جھوٹا، جعلی ثابت ہوا کیونکہ مئی 2013 میں ڈبلیو سی ایل سے پاکستان میں دو مختلف اکاؤنٹس میں دو مزید ٹرانزیکشنز بھی کی گئیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ابراج کے مالک نے 21 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم پی ٹی آئی کے ایک بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی، جس کے دستخط کرنے والوں میں عمران خان اور سیف اللہ نیازی سمیت دیگر پارٹی رہنما شامل تھے۔
رپورٹ میں بتاگیا تھا کہ ایف آئی اے نے اس ایف آئی آر میں عمران خان، عامر کیانی اور چار دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کیے تھے۔
مشہور خبریں۔
ملک کی خاطر سب سے بات اور سمجھوتے کیلئے تیار ہوں، عمران خان
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے کیا اہم کام
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر
اکتوبر
غزہ کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کا تاریخی اقدام
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انتہائی غیر معمولی اقدام میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
دسمبر
الزیتون علاقے میں قابض فوج فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: القسام بٹالین کے ایک کمانڈر نے حال ہی میں الزیتون
مئی
الجولانی کی آمریت منظر عام پر
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں آئندہ چار سال کے دوران صدارتی انتخابات کے انعقاد
دسمبر
اگلے 24 گھنٹوں میں وسیع میزائل حملوں کا خطرہ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک اسرائیلی چینل نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست اگلے
نومبر
امریکہ اور سعودی عرب انتخابات میں اندرونی فتنہ انگیزی کے خواہاں
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل ذوق نے
اپریل
فتاح الٹراسونک میزائل نے صہیونی حلقوں کو کیسے زیر کیا؟
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین نے فتاح الٹراسونک میزائل کی غیر معمولی طاقت
جون