عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی:پرویز الہی

🗓️

لاہور:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم عمران خان کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟ تو  پرویز الٰہی نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں ہانڈی میں سامان چلا گیا، دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابالا آتا ہے۔ پہلا ابالا آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔

کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں، پٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں،  عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں،  پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔

پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے،  پہلا ابال آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام

🗓️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے

ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے: فیصل سلطان

🗓️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام کو

ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان 2 فیصد کا فرق

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

ایران نے دنیا کے ممالک کو کیا سبق دیا ؟

🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور استکباری نظاموں کے خلاف ملک کے موقف کے

عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت آج ہوگی

🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

جنگ کے بعد بھی ماسکو اور مغرب کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہیں گے:روسی سفارت کار

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے اس بات

صیہونی کرنسی کی قدر میں کمی 2016 کے بعد سے کم ترین سطح 

🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان کشمکش کے جاری

غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے لیے صہیونی وزیر کے طنز

🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:ہمیں غزہ میں طویل عرصے تک رہنا چاہیے اور میں غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے